"خدشہ ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں جنگ کے دوران بین الاقوامی قانون کو توڑا ہے"

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے منگل کے روز برطانوی پارلیمان کے ارکان کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے نہ چاہتے ہوئے یہ کہہ دیا ہے کہ انہیں 'لگتا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔ '

ڈیوڈ کیمرون کے مطابق انہیں ' اب تک یہ بتایا گیا ہے کہ اسرائیل بین الاقوامی قانون کی تعمیل کر رہا ہے، لیکن پھر بھی جواب دینے کے لیے سوالات موجود ہیں۔ '

ان سے برطانوی پارلیمنٹ کے ارکان نے بین الاقوامی عدالت انصاف امکانی طور پر اسرائیل کے جواب کے حوالے سے پوچھا تھا کہ کیا اسرائیل جنگی جرائم کے الزام اور نسل کشی پر مبنی سوالوں کو جواب دے سکے گا؟

کیمرون نے کہا موقف اس کے قریب ہے۔ واضح رہے برطانیہ امریکہ کے بعد اسرائیل کا ایسا اتحادی ملک ہے جس نے حماس کے خلاف جنگ میں اسرائیل کی کھلی اور مکمل حمایت کی ہے۔ لیکن اب اس کی طرف سے بھی اسی تاثر کو اجاگر کیا جا رہا ہے۔

کہا جا رہا ہے کہ اسرائیل بھی اپنی فوج کو یہ مشورہ دے رہا ہے کہ بین الاقوامی قانون کے اندر رہ کر کام کرے، تاہم ڈیوڈ کیمرون نے یہ تسلیم کیا ہے کہ غزہ میں کچھ واقعات پر سوالات اٹھتے ہیں کہ آیا ان میں بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔

ڈیوڈ کیمرون کے گول مول سے جوابات کے بعد پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی نے ان سے پوچھا آیا وہ اس بات پر پریشان ہیں کہ اسرائیل نے ایسی کارروائی کی ہے جو بین الاقوامی قانون کیخلاف ورزی پر مبنی ہو ، اسرائیل نے کوئی ایسی بمباری کی ہو یا کچھ اور ایسا کیا ہو؟ وزیر خارجہ نے کہا ' ہاں بالکل'۔

انہوں نے پھر مزید کہا ' اس پر ہمیشہ سوالیہ نشان رہتا ہے کہ آیا کسی واقعے نے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔ جس کا وکلاء جائزہ لے کر انہیں بہتر مشورہ دے سکیں گے۔

انہوں نے کہا ' اب تک جو مشورہ ملتا رہا ہے وہ یہی رہا ہے کہ ' اسرائیل بڑے عزم ، اہلیت اور بین الاقوامی قانون کی تعمیل کے جذبے سے کے ساتھ ہے۔ '

یاد رہے غزہ میں فسلطینیوں کی بچوں اور عورتوں سمیت بڑھتی ہوئی ہلاکتوں کے باعث بین الاقوامی سطح پر تشویش کے ماحول میں امریکی وزیر خارجہ اسرائیل کے دورے پر ہیں۔ اس لیے وہ اسرائیل کو غزہ کا شہری ڈھانچہ بچانے کے لیے کہہ رہے ہیں۔ لیکن سوال یہ بھی اٹھایا جارہا ہے کہ اب غزہ میں بچا ہی کیا ہے؟

مقبول خبریں اہم خبریں