ریاض:قصدا اپنی کار موٹرسائیکل سے ٹکرانے کی ویڈیو بنانے والا مہم جو گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایک ویڈیو کلپ کے بعد پولیس نے اس ویڈیو میں دیکھے جانے والے شخص کی شناخت کے بعد اسے گرفتار کرلیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص قصداً اپنی کار کو لاپروہی سے چلاتے ہوئے ایک شاہراہ عام پر موٹرسائیکل سے ٹکرا دیتا ہے اور اس واقعے کی ویڈیو بنا کر وہاں سے فرار ہوجاتا ہے۔

ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین نے اس پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس پر راہ گیروں اور مسافروں کی زندگیوں کوخطرے میں ڈالنے کاالزام عاید کیا ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس واقعے کے مرتکب شخص کو قانون کے مطابق سزا دیں۔

دوسری جانب ریاض ریجن پولیس نے لاپرواہ کار ڈرائیور کی گرفتاری کا اعلان کیا جس نے جان بوجھ کر موٹر سائیکل کو ٹکر ماری اور موقع سے فرار ہو گیا۔

پبلک سکیورٹی نے "ایکس" پلیٹ فارم پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر ڈرائیور کی گرفتاری کی خبر شائع کی جس نے موٹرسائیکل کوروندنے کے واقعے کی ویڈیو فوٹیج بنائی تھی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سعودی ٹریفک قوانین کے آرٹیکل 63 میں کہا گیا ہے کہ ٹریفک حادثے میں ملوث ہر ڈرائیور کو جائے حادثہ پر گاڑی روکنا ہوگی اور مجاز حکام کو مطلع کرنا ہوگا۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں کی ممکنہ مدد کرنا ہوگی۔اگر وہ ایسا نہیں کرتا تو اسے 10 ہزار ریال سے زیادہ جرمانہ یا 3 ماہ کی قید یا دونوں سزائیں دی جائیں گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں