اسرائیل کی لبنان پر گولہ باری جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیل کی طرف سے لبنان کی طرف گولہ باری کا سلسلہ جاری رکھا گیا ۔ اس گولہ باری کے لیے اسرائیلی توپ خانے کا استعمال کیا گیا۔ یہ گولہ باری پچھلے کئی دنوں سے بڑھی ہوئی کشیدگی کا حصہ تھی۔

امریکی خبر رساں ادارے نے لبنانی سرحد کے نزدیک گولہ باری کے لیے موجود یونٹ کے ساتھ جمعرات کے روز جوائن کیا تھا۔ واضح رہے سات اکتوبر کے بعد سے دونوں اطراف سے ایک دوسرے کے خلاف یہ گولہ باری رپورٹ کی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ درجنوں میزائل اسرائیل کے شمالی سرحدی قصبے کریات شمونا کو منگل کے روز نشانہ بنایاگیا تھا۔ جس کے جواب میں اسرائیلی بمباری کی زد میں آکر لبنان کے جنوبی ہیلتھ سنٹر میں طبی عملے کے دو کارکن ہلاک ہوئے۔

ادھر بحیرہ احمر میں حوثیوں کی طرف بحری جہازوں پر حملوں نے بھی علاقے میں کشیدگی کا خطرہ بڑھا دیا ہے۔

اب یمن میں حوثیوں کے مراکز پر امریکہ اور برطانیہ کے زور دار بمباری کے نتیجے میں کشیدگی کا خطرہ مزید بڑھ گیا ہے، کہ اس بارے میں حوثیوں نے بھی جوب دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں