ترکیہ کی شمالی عراق میں بمباری، 20 کرد عسکریت پسند ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ترکیہ نے شمالی عراق میں بمباری کرتے ہوئے کرد وں کی ایک عسکری تنظیم 'پی کے کے' سے وابستہ 20 جنگجووں کو ہلاک کردیا ہے جبکہ 29 اہداف کو بمباری سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا ہے۔

ترک فضائیہ نے یہ کارروائی جمعہ کے روز کرد عسکریت پسندوں کے ہاتھوں متعدد ترک فوجیوں کی ہلاکت کے بعد کی ہے۔ وزارت دفاع نے اس فضائی کارروائی کی باضابطہ اطلاع ہفتے کے روز کی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ' ایکس' پر ترک وزارت دفاع نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے' یہ فضائی حملے عراق کے شمال میں حکرک، میٹینا، گارا اور قندیل کے علاقوں میں کیے گئے ہیں۔ حملوں کے دوران غاروں، بنکروں اور کرد عسکریت پسندوں کی پناہ گاوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

کامیاب حملوں کے نتیجے میں 20 کرد جنگجووں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے محض ایک روز قبل 9 ترک فوجی ہلاک کئی زخمی ہو گئے تھے۔

ترک فوج نے سرحد پار تک ایک مہم شروع کر رکھی ہے۔ تاکہ عرق کے حدود میں بھی موجود کرد عسکریت پسندوں کو نشانہ بنا سکے۔

کرد عسکریت پسند تنظیم 'پی کے کے ' کو ترکیہ نے دہشت گرد تنظیم قرار دے رکھا ہےاور اس نے 1984 سے ترکیہ کے خلاف ہتھیاروں کا استعمال شروع کر رکھا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں