’ریلی ڈاکار‘ کے مقابلے میں شامل خاتون ریسرحادثے کے بعد مقابلے سے باہر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں ریلی ڈاکار کی ڈرائیور ماہا الحملی 2024ء کے ڈاکار ریلی کے پانچویں سالانہ مقابلےکے دوران ریس کے چھٹے مرحلے کے اختتام سے قبل ایک حادثے کا شکار ہو گئی تھی جس میں ان کی گاڑی الٹ گئی۔ حادثے کی وجہ سے الحملی 2024ء ڈاکار ریلی کے مقابلے سے باہر ہوگئی ہیں۔

صحافی عبدالرحمن الرمال نے ’ایکس‘ پلیٹ فارم پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ اسے کچھ چوٹیں آئی ہیں۔ انہیں حادثے کے بعد ہیلی کاپٹر کی مدد سے ریاض کے ایک ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا طبی معائنہ کیا جا رہا ہے۔

ریس کے ایک عینی شاہد نے کہا کہ الحملی ریس کے دوران گاڑی الٹنے کے بعد پھنس گئی اور گاڑی سے باہر نہیں نکل سکی۔ سعودی ریسر ہانی النومسی نے اسے بچایا اور گاڑی سے باہر نکالا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں