اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کے بے گھر فلسطینیوں کی واپسی روک دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ سے بے گھر ہوکر نکلنے والے لاکھوں فلسطینی عوام کے واپس اپنے گھروں کی طرف آنے کو روک دیا ہے۔ فوج نے اس بارے میں کہا ہے کہ جب ان کے لیے یہاں آنا محفوظ ہو گا تو اس وقت ہی انہیں واپس آنے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔

اس معاملے پر کئی دنوں سے بات چیت چل رہی تھی۔ اسرائیل کے سب سے بڑے اتحادی نے بھی ایک رسمی سے انداز میں ان فلسطینیوں کی اپنے گھروں کو واپس آنے کی حمایت کی تھی۔

اسرائیلی فوج نے ان شمالی غزہ کے باسیوں کوبد ترین بمباری کر کے بے گھر کرکے نقل مکانی پر مجبور کیا تھا۔ اب ان کی شمالی غزہ میں واپسی کو اس طرح روکا ہے کہ فی الحال ان کے لیے اسرائیلی فوج کو یقین نہیں ہے کہ وہ محفوظ رہ سکیں گے۔

اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ہرزی حیلوی نےرپورٹرز کو ایک سوال پر کہا ' اس امر کا جائزہ لیا جائے گا کہ آیا ان شمالی غزہ سے واپس آنا ان کے لیے خطرے سے خالی ہو گا؟ اس لیے جب ہم دیکھیں گے کہ شمالی غزہ میں ان کے لیے کوئی خطرہ نہیں ہے تو اس کے بعد ہی انہیں واپس لانے کا سوچ سکیں گے

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں