فلسطین اسرائیل تنازع

غزہ میں 9 جنگجو ہلاک کر دیے : اسرائیلی فوج

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیلی فوج نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ اتوار کے روز اس نے غزہ کی پٹی پر 9 جنگجووں کو ہلاک کر دیا ہے۔ یہ بیان غزہ میں جاری جنگ کے سلسلے میں اتوار کے روز کی گئی کارروائیوں کے دوران کیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوجی بیان کے مطابق تازہ کارروائی خان یونس کے علاقے میں کی گئی۔ جس میں جنگجووں کا مقابلہ رہا۔ یہ علاقہ شمالی غزہ سے فاصلے پر ہے جہاں اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے حماس کی جنگی صلاحیت کو تباہ کر دیا ہے۔

ان دنوں اسرائیلی فوج نے وسطی غزہ اور جنوبی غزہ کو اپنی جنگی کارروائیوں کے لیے خصوصی نشانے پر رکھا ہے۔ جبکہ غزہ کے بے گھر ہوکر جنوبی حصے میں جمع ہو چکے لاکھوں شہریوں کو واپس شمالی غزہ جانے کی بھی اسرائیلی فوج اجازت نہیں دے رہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں