لا پرواہی کی بدترین مثال،منچلے نےاپنی چلتی کار سڑک پرچھوڑ دی، پھرکیا ہوا؟ویڈیو دیکھیے

سعودی نوجوان کو اپنی لاپرواہی مہنگی پڑ گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک نوجوان کی لاپرواہی پر مبنی مہم جوئی کو دیکھا جا سکتا ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہےکہ کار کا ڈرائیور اسے خالی اسٹارٹ حالت میں چلا کرسڑک پرچھوڑ دیتا ہے۔ کار چلتے ہوئے پہلے فٹ پاتھ اور پھر ایک کھمبے سے ٹکرا کر ٹوٹ پھوٹ جاتی ہے۔

تاہم اس دوران سڑک پرکوئی دوسری گاڑی نہیں دیکھی جاتی۔ تاہم اس اقدام پر کار کے مالک کو گرفتار کرنے کے بعد سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

سعودی منچلے کی اس لاپرواہی پرمبنی واردات پر سوشل میڈیا پر سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔ شہریوں نے اس کی اس حرکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے مجرمانہ لاپرواہی قرار دیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ سڑک پر اس طرح کار کو چھوڑنا دوسروں کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے کی دانستہ کوشش ہے۔ اس طرح کی لا پر واہی سے کسی کی جان بھی جا سکتی ہے۔

دوسری جانب ریاض کے علاقے میں پولیس نے مذکورہ واقعے میں ملوث نوجوان کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے۔ پولیس نے کہا ہے کہ ملزم نے جو کیا وہ ایک خطرناک کھیل تھا جس سے دوسرے راہ گیروں اور مسافروں کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

ملزم کو مزید کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوٹر کے حوالے کردیا گیا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ عوامی سہولیات کے تحفظ کا قانون عوامی سہولیات پر حملہ کرنے والے کو مجرم قرار دیتا ہے۔ ایسے کسی بھی اقدام پر مدت دو سال تک قید اورایک لاکھ ریال تک جرمانہ کی سزا ہوسکتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں