لبنان سرحد سے متصل علاقے میں ٹینک شکن میزائل حملہ، ایک اسرائیلی ہلاک،عورت شدید زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

لبنان کی سرحد کے ساتھ اسرائیلی علاقے میں ٹینک شکن میزائل کے داغے جانے سے ایک اسرائیلی ہلاک جبکہ ایک اسرائیلی عورت شدید زخمی ہو گئی ہے۔

مبینہ طور پر یہ میزائل اتوار کے روز ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ کی طرف سے داغا گیا تھا۔ یہ بات اسرائیلی ایمبولینس سروس کی طرف سے بتائی گئی ہے۔

اسرائیلی فوج نے اس واقعے میں ایک اسرائیلی کے مارے جانے کے بارے میں کہا ہے کہ میزائل ایک مکان کو لگا۔ جس کے نتیجے میں ایک عورت شدید زخمی ہوئی جبکہ ایک مرد ہلاک ہو گیا۔

اتوار کی صبح اس واقعے سے پہلے اسرائیلی فوج نے لبنان کے اندر حزب اللہ کے چار جنگجووں کو ہلاک کرنے کی اطلاع دی تھی۔ جس کے کچھ گھنٹے بعد یہ واقعہ رونما ہوا۔

واضح رہے سات اکتوبر 2023 کے بعد سے حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان مسلسل گولہ باری کا تبادلہ جاری ہے۔ جبکہ رواں ماہ سے بیروت میں بھی اسرائیلی کے ڈرونز کے حملوں سے اس دو طرفہ کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں