سعودی نوجوان کے تھکی ہاری فرانسیسی سیاح کی تکریم کےسوشل میڈیا پر چرچے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں ایک سعودی شہری کو اپنے گھرکے باہرایک فرانسیسی خاتون سیاح کو اپنی گاڑی میں سوئے دیکھ کر اس کی مدد کرنے، اسےگھرمیں آرام کرنے اور اس کی تکریم کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ واقعہ سعودی عرب کے علاقے الجوف میں طبرجل گورنری میں پیش آیا۔ جہاں سعودی نوجوان کی طرف سے مہمان نوازی کی روایتی مثال قائم کرتے ہوئے تھکی ہاری فرانسیسی خاتون سیاح کا اکرام کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو کی زبان سادہ اور بے ساختہ تھی۔ کچھ لوگوں نے اس کی تشریح کی۔ سعودی شہری کہتا ہے کہ میں نے ایک عورت کو زمین پر سوتے ہوئے پایا، جسے عربی بالکل نہیں آتی تھی‘‘۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان فرانسیسی سیاح کو اپنےگھر کی بیٹھک کی چابی دیتا ہے تاکہ وہ وہاں پر آرام کرے اور کھانا کھا سکے‘‘۔

یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سعودی عرب کا محکمہ سیاحت وژن 2030 کے اہداف کے حصول کے لیے سرگرم ہے۔ اس وژن کے تحت سعودی عرب میں 2030ء تک سیاحوں کی تعداد سالانہ 100 ملین تک پہنچانے کا عزم کیا گیا ہے۔ حالیہ عرصے کے دوران وزارت سیاحت نے مزید چھ ممالک کے لیے سعودی عرب کے آن لائن ویزے کے حصول کی فہرست میں شامل کیا ہے جس کے بعد اس سہولت سے مستفید ممالک کی تعداد 63 ہوگئی ہے۔

ورلڈ ٹورازم آرگنائزیشن اور سیاحتی منصوبوں کی طرف سے جاری ورلڈ ٹورازم رپورٹ "بیرومیٹر" کے مطابق سعودی عرب G20 ممالک میں پہلے اور بین الاقوامی سیاحوں کی تعداد میں اضافے کی شرح میں عالمی سطح پر دوسرے نمبر پر ہے۔

ماہرین اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ سعودی عرب اس وقت سیاحتی اور تفریحی منصوبوں میں سیاحوں کی بڑی تعداد کے استقبال کے لیے تیار ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں