مغربی کنارے میں گاڑیوں کی ٹکر کی زد میں آٹھ افراد ہلاک ، ایک چاقو زنی سے مارا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

مقبوضہ مغربی کنارے میں مسلسل کئی دنوں سے فلسطینی شہریوں کی ہلاکتوں کے واقعات میں اضافے کے واقعات پیش آرہے ہیں۔ پیر کے روز گاڑیوں کے ساتھ پیش آنے والے وااقعات میں متعدد ہلاکتوں کی ابتدائی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔تاہم ابھی ان ہلاکتوں کی حتمی تعداد اور واقعات کے سبب اور علاقوں کے بارے میں مصدقہ اطلاعات کا انتظار ہے۔

ابتدائی اطلاعات میں طبی عملے کے توسط سے معلوم ہوا ہے کہ کم از کم آٹھ افراد پیر کے روز گاڑیوں کے ساتھ ٹکرانے سے ہلاک ہو گئے ہیں۔ اسرائیلی 'ای ایم ٹی ' کے ایلی ریمنڈ کا کہنا ہے کہ وہ جائے وقوعہ پر جارہے ہیں ۔

علاوہ ازیں اسرائیلی طبی عملے کے ارکان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی شہر رعنانا میں پیر کے روز کم از کم اٹھ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ لیکن ان افراد کی شناخت ابھی نہیں بتائی گئی کہ یہ کون لوگ تھے جنہیں گاڑیوں سے نشانہ بنایا گیا یا گاڑیوں پر نشانہ بنایا گا ۔

اسرائیلی ریڈیو نے بھی اس خبر کو رپورٹ کیا ہے تاہم فی الحال یہ کہا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ گاڑی چوری شدہ ہو یا اسے قبضے میں لیا گیا ہو اور بعد ازاں گاڑی کو یہ حادثہ پیش آیا ہو۔ ایک اور اطلاع میں بتایا گیا ہے کہ چاقو زنی سے بھی ایک شخص کی ہلاکت ہوئی ہے۔

اسرائیلی ایمبولینس سروس میگن ڈیوڈ ایڈوم کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد زیادہ بھی ہو سکتی ہے۔ کیونکہ اطلاعات ہیں کہ تین جگوں پر الگ الگ واقعات پیش آئے ہیں۔ تاہم کہنا مشکل ہے کہ یہ سب واقعات باہم جڑے ہوئے ہیں یا الگ الگ وجوہ سے پیش آئے ہیں۔

ایک اطلاع یہ بھی ہے کہ ایک واقعے کیں ایک 70 سالہ خاتون۔ کے عللاوہ ایک 34 سالہ شخص اور ایک 16 سالہ نوجوان کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ مگر یہ واضح نہیں کہ ان تینوں کا تعلق پہلے بتائے گئے آٹھ افراد سے ہے یا یہ کسی اور واقعے کے زخمی ہیں۔ ابھی خبر کی تفصیلات کا انتطار ہے اور اس بات کی بھی انتظار ہے کہ اس بارے میں اسرائیلی فوج اور فسلطینی وزارت صحت کا موقف کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں