فلسطین اسرائیل تنازع

ہو سکتا ہے بہت سے اسرائیلی یرغمالی اسرائیلی بمباری سے ہلاک ہوگئے ہوں : حماس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

حماس کے عسکری ونگ کے ترجمان ابوعبیدہ نے کہا ہے کہ بہت سے اسرائیلی یرغمالیوں کے مقدر کے بارے میں ان معنوں میں کہنا مشکل ہے کہ وہ اب زندہ بھی ہیں یا نہیں ہیں۔

عسکری ونگ کے ترجمان غزہ میں اسرائیلی جنگ کے 100 دن مکمل ہونے پر کئی ہفتوں بعد ٹی وی سکرین پر سامنے آئے اور انہوں نے کہا ' ہو سکتا ہے ان میں سے کئی اسرائیل ہی کے حملوں کی وجہ سے مارے گئے ہوں۔' مزید کہا ' اسرائیل کی جارحانہ کارروائیوں کو روکے بغیر کوئی معنی نہیں ہوں گے۔'

ایک سوال کے جواب میں حماس کے عسکری ونگ کے ترجمان نے کہا' سات اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر کیے گئے حملے 100 سال کے فلسطینیوں کے قتل عام کے خلاف تھے۔ قابض غنڈوں اور قاتلوں کے جتھے تو ہمارے ساتھ سو سال سے یہی کچھ کر رہے ہیں۔'

ابو عبیدہ نے کہا ' جنگ کے دوران اب تک ہمارے جنگجووں نے 1000 کے قریب اسرائیلی جنگی وہیکلز کو ناکارہ بنایا ہے۔'

جنگ میں ممکنہ پھیلاؤ سے متعلق سوال پر عسکری ونگ کے ترجمان نے کہا ' مزاحمتی محاذ پر موجود کئی گروپوں نے مزاحمتی دائرہ پھیلانے اور اسرائیلی دشمن پر حملے کرنے کی اطلاع دی ہے۔'

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں