'شاہ سلمان ریلیف سینٹر' کی افغانستان،پاکستان، یمن اور لبنان میں امدادی سرگرمیاں جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے دنیا کے تمام خطوں مین امدادی سرگرمیوں کی شہرت رکھنے والے امدادی ادارے ' شاہ سلمان ریلیف' نے حالیہ دنوں مین بھی افغانستان اور پاکستان وغیرہ اپنی امدادی سرگرمیاں جاری رکھی ہیں۔

پاکستان میں رواں ہفتے مستحقین میں 2128 راشن بیگ تقسیم کیے ہیں۔ جبکہ افغانستان کے علاقے قندھار میں 250 راشن بیگ تقسیم کیے ہیں۔ یہ راشن بیگ بالترتیب 14896 اور 1500 افراد کو فائدہ ہوگا۔

اسی دوران ' شاہ سلمان ریلیف' نے یمن میں 20 سے 26 دسمبر کے دوران 1162 مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی گئیں۔

سعودی ادارے ' شاہ سلمان ریلیف' شامی اور فلسطینیوں کے لیے راشن بیگ تقسیم کیے ہیں۔ لبنان کے لیے بھی راشن بیگ تقسیم کرنےکا سلسلہ جاری رکھا، یوں مجموعی طور پر 150000 راشن بیگ تقسیم کیے گئے ، جن سے 125000 افراد کو مدد ملی۔ لبنان میں 'شاہ سلمان ریلیف' نے ایمبولنس گاڑیاں بھی فراہم کی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں