فلسطین اسرائیل تنازع

اسرائیلی جنگ ، غزہ میں فلسطینی ہلاکتوں کی تعداد 24285 ہو گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

غزہ میں جاری اسرائیلی بمباری کےنتیجے میں فلسطینی شہریوں کی ہلاکتوں کی تعداد منگل کے روز 24285 ہو گئی ہے۔ اس امر کا اعلان غزہ کی وزارت صحت کی طرف سے کیا گیا ہے۔

وزارت صحت کے اس اعلامیے کے مطابق زخمی فلسطینیوں کی تعداد اب 61154 ہو چکی ہے۔ یہ تعداد سات اکتوبر سے جاری جنگ میں اسرائیلی طیاروں کی بمباری اور ٹینکوں کی گولہ باری کے نتیجے میں ہوئی ہے۔

غزہ کی جنگ کے ایک سو دن مکمل ہونے پر یومیہ اوسط ہلاکتوں کی تعداد 239 سے زیادہ ہو گئی تھی۔ تاہم اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ جنگ حماس کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گی۔

پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 158 فلسطینی شہری ہلاک اور 320 زخمی ہو گئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں