اسرائیلی فوج کی طرف سے لبنانی قصبے کے لوگوں کو حزب اللہ کے خلاف اکسانے کی کوشش

اسرائیلی فوج کی طرف سے لبنانی سرحدی قصبے کفر کلا پرحزب اللہ کے خلاف اٹھ کھڑے ہونےکے لیے پمفلٹ گرائے گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیلی فورسز نے جنوبی لبنان کے قصبے کفر کلا کی فضائی حدود میں پمفلٹ گرائےجن پر شہر کے لوگوں سے اپیل کی گئی کہ وہ اپنی حفاظت کے لیے وہاں سے حزب اللہ کو راکٹ داغنے کو روکیں۔

ان کتابچوں میں جن کی تصاویر اور مواد سوشل میڈیا پر گردش کر رہے ہیں میں کہا گیا ہے کہ "جنوبی لبنان کے باشندوں کے لیے پیغام ہے کہ اس علاقے سے دہشت گرد حزب اللہ کی طرف سے میزائل داغے جا رہے ہیں۔ اس طرح کی کارروائیاں سخت نتائج کا باعث بنیں گی۔ عام شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ اپنی جانوں کا تحفظ کریں اور اس کے لیے وہ حزب اللہ کو راکٹ حملوں سے روکیں۔ ورنہ اسرائیلی فوج کی جوابی بمباری میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوسکتا ہے‘‘۔

معلومات کے مطابق منگل کے روز ایک اسرائیلی فاسفورس بمباری نے کفر کلا کو نشانہ بنایا جب کہ مرکاوا ٹینک نے وہاں کے کچھ گھروں کو بمباری سے نشانہ بنایا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں