دبئی کی امارات ائیر لائن رواں سال میں پانچ ہزار نیا عملہ بھرتی کرے گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
6 منٹس read

دبئی میں قائم بین الاقوامی فضائی کمپنی امارات ایئر لائنز نے منگل کو اعلان کیا کہ ان کی کمپنی 2024 میں چھ براعظموں سے 5,000 عملہ بھرتی کرے گی۔

بھرتی کی مہم میں حالیہ گریجویٹس، ایک سالہ تجربے کے حامل مہمان نوازی کی صنعت کے پیشہ ور افراد اور جلد ہی گریجویٹ ہونے والے افراد پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

اعلان کے مطابق انٹرنشپ یا جز وقتی ملازمت کا تجربہ رکھنے والوں کو درخواست دینے کی ترغیب دی جاتی ہے۔

یہ تازہ ترین پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب ایئرلائن ایئربس 350اے طیاروں کے بیڑے کی قریبی آمد کے لیے تیاری کر رہی ہے جو 2024 کے وسط میں متوقع ہے اور 2025 میں بوئنگ 777 ایکس کا انتہائی انتظار کیا جا رہا ہے۔

ایئر لائن نے کہا، "نئے بھرتی ہونے والے افراد اس "شعبے کے بہترین تربیت کاروں سے مہمان نوازی اور زندگی کی مہارتیں سیکھیں گے۔" ملازمت کے لیے 76 ممالک کے 140 شہروں کے درمیان سفر کی ضرورت ہوگی۔

ایمریٹس کی بھرتی ٹیم نے کہا کہ وہ 2024 کی مہم کے حصے کے طور پر 460 شہروں میں عوام الناس کی میزبانی کرے گی تاکہ وہ خود دورہ کر کے سب کچھ دیکھ سکیں۔ شرقِ اوسط میں، بحرین، اردن، کویت، عمان، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں بھرتی کے پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔

2023 میں گلف ایئر لائن نے 353 شہروں میں بھرتی کے دنوں کے ذریعے 8,000 کیبن کریو کی خدمات حاصل کیں۔

اگست 2023 تک ایئر لائن میں 21,500 کیبن کریو ممبر تھے۔

فروری 2023 میں شامل ہونے والے ایک برطانوی شہری نے کہا کہ امارات میں شمولیت گویا ایک خواب کی تکمیل تھی۔

روبین کلارک نے کہا، "ایمریٹس کی ملازمت جیسی کوئی اور ملازمت نہیں۔ جس دن سے مجھے ہر فلائٹ میں سوار ہونے کی کال آئی تو مجھے اس پر بہت فخر محسوس ہوا گویا یہ میرے لیے ایک کارنامہ ہو۔ ہر صبح ایمریٹس کی مشہور اور نمائندہ یونیفارم پہننا ایک ایسا احساس ہے جس کی وضاحت کرنا ممکن نہیں – یہ واقعی ایک خواب کی تکمیل ہے۔"

فوائد اور تنخواہ کیا ہیں؟

کیبن کریو کی تنخواہ کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے: کم از کم 1,266 ڈالر (4,650 اماراتی درہم) ماہانہ مقررہ بنیادی تنخواہ جو 17.3 ڈالر (63.75 اماراتی درہم) چلنے والی پروازوں کے لیے فی گھنٹہ تنخواہ بنتی ہے اور کھانے کا الاؤنس۔

ایمریٹس ماہانہ اوسطاً 80-100 گھنٹے کی بنیاد پر کل 2,830 ڈالر (10,388 اماراتی درہم) ماہانہ تک پہنچتا ہے۔

ایئر لائن میڈیکل انشورنس بھی فراہم کرتی ہے۔ تمام کیبن کریو کا لائف انشورنس اور ذاتی حادثاتی انشورنس پالیسیوں کے تحت دنیا بھر میں 24 گھنٹے کی بنیاد پر بیمہ کیا جاتا ہے۔

ہوائی اڈے سے ہوٹل اور ہوٹل سے ہوائی اڈے تک رہائش اور ٹرانسپورٹ فراہم کی جاتی ہے۔ بنیادی سطح پر سہولیات کے ساتھ رہائش مفت فراہم کی جاتی ہے۔

درخواست جمع کروانے کا طریقہ

اہل امیدوار ایمریٹس گروپ کریئرز کی ویب سائٹ پر آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ جب بھرتی کرنے والی ٹیم ان کی رہائش گاہ کے شہر میں یا اس کے قریب ہوگی تو ایک اطلاع بھیج دی جائے گی تاکہ امیدوار دورہ اور ملاقات کر سکیں۔

بھرتی کے کچھ پروگرام صرف دعوت پر ہوتے ہیں۔ اس کے لیے ممکنہ امیدواروں کو آن لائن درخواست دینا اور پھر دعوت کا انتظار کرنا ہو گا۔

بھرتی مہم کا دن

بھرتی مہم کے دن متعدد مراحل ہوں گے۔

تعارف - ایمریٹس ٹیم (امیدوار کو دیئے گئے) کردار کا جس میں ایمریٹس کے ساتھ کیبن کریو کے طور پر کام کرنے کے دوران کی توقعات شامل ہوں گی اور دبئی میں زندگی کے بارے میں ایک جائزہ فراہم کرے گی۔

تشخیص - تعارف کے بعد گروپ کی سرگرمیوں کے ساتھ ایک تشخیص اور مقام پر ایک آن لائن ٹیسٹ ہوگا۔

حتمی انٹرویو - اس کے بعد منتخب امیدواروں کو ایک حتمی انٹرویو میں شرکت کے لیے کہا جائے گا جہاں بھرتی ٹیم ان کے اور دبئی کیریئر میں کام کرنے کے لیے ان کے محرکات بارے میں مزید جاننے کی کوشش کرے گی۔

مطلوبہ دستاویزات؟

توقع ہے کہ بھرتی کرنے والی ٹیم انگریزی میں ایک تازہ ترین اور ڈیجیٹل سی وی، ایک درست شناختی کارڈ یا پاسپورٹ کی نقل اور تعلیمی اسناد کی ایک نقل دیکھے گی۔

کون اہل ہے؟

آن لائن فراہم کردہ معلومات کے مطابق ایمریٹس کی بھرتی ٹیم ممکنہ کیبن کریو عملے سے درج ذیل خصوصیات اور تجربہ دیکھے گی:

1۔ تحریری اور زبانی انگریزی میں روانی (اضافی زبانوں کا مزید فائدہ ہو گا)

2۔ ٹیم کے ساتھ مل کر کام کرنے کی قدرتی صلاحیت کے ہمراہ ایک لائق اور ذہین شخصیت

3۔ کم از کم 160 سینٹی میٹر تک دراز قد اور 212 سینٹی میٹر بلندی تک پہنچنے کے قابل

4۔ متحدہ عرب امارات کے ملازمتی ویزا کی ضروریات پورا کرنے کے قابل

5۔ مہمان نوازی یا کسٹمر سروس کا کم از کم 1 سال کا تجربہ ہو

6۔ کم از کم ہائی اسکول (گریڈ 12) کی تعلیم مکمل کی ہو

7۔ یونیفارم میں کوئی ٹیٹو نظر نہ آئے

خواتین کے لیے ڈریس کوڈ کیا ہے؟

بال: نفاست سے پیچھے کی طرف بندھے ہوئے

مکمل میک اپ کے ساتھ چہرہ

ڈریس کوڈ: کاروباری لباس

جوتے: ہیلز پہنیں

مردوں کے لیے ڈریس کوڈ کیا ہے؟

بال: نفاست سے بنے ہوئے

چہرہ: کلین شیو

ڈریس کوڈ: سوٹ یا سمارٹ کاروباری لباس

جوتے: رسمی

بھرتی کے بعد تربیت

منتخب امیدواروں کو دبئی میں آٹھ ہفتوں کے سخت تربیتی پروگرام سے گذارا جاتا ہے۔

تربیت میں تعارف کے تین دن شامل ہیں؛ 13 روزہ حفاظتی اور ہنگامی تربیت؛ پانچ روزہ گروپ میڈیکل ٹریننگ بشمول سی پی آر، خون بہنے اور جلنے سے نمٹنا؛ دو روزہ سکیورٹی ٹریننگ بشمول جہاز کےاغوا یا تخریب کاری کی صورت میں روک تھام کی تکنیک؛ مہمان نوازی کا دو روزہ تجربہ؛ امارات کی وردی پہننا سیکھنے کے لیے ایک دن؛ اور آخر میں پرواز کے اندر کی 14 روزہ تربیت۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں