آرامکو نے وینچر آرم کے سرمایے میں چار بلین ڈالر کا اضافہ کردیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی تیل کمپنی 'آرامکو' نے کہا ہے کہ اس نے آرامکو وینچرز یونٹ میں چار بلین ڈالر کی مالیت کا اضافہ کیا ہے، جو کہ کمپنی کی موجودہ وینچر کیپیٹل فنڈنگ سے دوگنا ہے۔

چار بلین کے اس اضافی سرمایے سے آرامکو کے سرمایے کو چار سالوں میں کم از کم سات بلین تک کا اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ بدھ کے روز جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ آرامکو کے پاس 500 ملین ڈالر کا وئید وینچر کیپیٹل فنڈ بھی ہے، جو کہ سعودی اسٹارٹ اپس میں سرمایہ کاری کرتا ہے۔

واضح رہے آرامکو وینچرز نے اس سرمایے میں اضافے سے پہلے تین فنڈز کا انتظام کیا جس میں 500 ملین ڈالر ڈیجیٹل صنعتی فنڈ ہے جبکہ ایک بلین ڈالر خوشحالی فنڈ اور 1.5 بلین ڈالر سسٹینیبلٹی فنڈ ہے۔

آرامکو نے اپنے بیان میں کہا یہ فیصلہ خلل ڈالنے والی نئی ٹیکنالوجیز کی ترقی، آرامکو کے لیے تنوع کے مواقع پیدا کرنے اور اختراعی اسٹارٹ اپس کے ساتھ تعاون کی راہ ہموار کرنے میں آرامکو کے وینچر کیپیٹل پروگرام کی بڑھتی ہوئی اہمیت کی عکاسی کرتا ہے۔

آرامکو کا اس طرح کی وینچر سرمایہ کاری کا مقصد کمپنی کی طویل مدتی حکمت عملی کو جدید توانائیوں، کیمیکلز اور ٹرانزیشن مٹیریلز، مختلف صنعتی کاروباروں اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز پر توجہ مرکوز کرنا ہے اور آگے بڑھانا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں