فلسطین اسرائیل تنازع

اسرائیلی فوج کا نابلس میں بڑا حملہ ناکام بناتے ہوئے مسلح گروپ کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں اسرائیلی فوج کی ایک گاڑی پر مسلح حملے کے بعد اسرائیلی فورسز نے متعدد بندوق برداروں کو ہلاک کرتے ہوئے ایک بڑا حملہ ناکام بنانے کا اعلان کیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے آج بدھ کو ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے نابلس کے بلطا مہاجر کیمپ میں متعدد مسلح افراد کو ہلاک کر دیا جو ایک بڑے آپریشن کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

اسرائیلی فوج نے نابلس کے بلطا کیمپ میں ایک "دہشت گرد سیل" کو ختم کرنے کا دعویٰ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس نے مسلح سیل کے رہ نما عبداللہ ابو شلال اور اس کے گروپ کوایک گائیڈڈ فضائی حملے میں نشانہ بنایا جس میں مسلح گروپ کا کمانڈر اور اس کے متعدد ساتھی ہلاک ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ ابو شلال گذشتہ سال کے دوران اسرائیلی فوج پرمتعدد حملوں میں ملوث رہا۔ اس نے گذشتہ اپریل میں یروشلم کے ایک محلے میں فائرنگ کرکے دو اسرائیلیوں کو زخمی کردیا تھا۔ اس کے علاوہ اس نے گذشتہ اکتوبر میں اسرائیلی فوجیوں پر ایک بم حملہ بھی کیا تھا، جس میں ایک اہلکار زخمی ہوا تھا۔

.

بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلح سیل کے ارکان ایک ڈرون حملے میں مارے گئے جب ابو شلال سیل کی جانب سے ایک عنقریب حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔ ہلاک ہونے والے فلسطینی جنگجوؤں کی گاڑی میں سے کئی ہتھیار قبضے میں لیے گئے ہیں۔

قبل ازیں عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ ایک اسرائیلی ڈرون نے شمالی مغربی کنارے کے شہر نابلس میں ایک فلسطینی شہری کی گاڑی پر بمباری کی جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں۔

عرب ورلڈ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین کا مزید کہنا تھا کہ القدس اسٹریٹ پر جس کارکو نشانہ بنایا گیا تھا اس میں آگ بھڑک اٹھی اور اس کے چند منٹ بعد اسرائیلی فوجی گاڑیاں اس مقام کی طرف بڑھیں اور ایمبولینس کے عملے کو اس مقام تک پہنچنے سے روک دیا۔

عینی شاہدین کے مطابق بم دھماکے کے نتیجے میں دو سے تین لوگ مارے گئے۔ تاہم ان میں سے کسی کی شناخت واضح نہیں ہوسکی۔ فوج نے کار اور اس کے اندر موجود افراد کو قبضے میں لے کرانہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا

فلسطینی ہلال احمر نے ایک بیان میں کہا کہ وہ جائے وقوعہ تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن اسرائیلی فورسز نے ان کے عملے کو کار کے قریب جانے سے روک دیا۔

وائس آف فلسطین ریڈیو نے اطلاع دی ہے کہ کار بم دھماکے میں ہلاک ہونے والوں میں سے ایک کو رفیدیہ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں