مشرق وسطیٰ

اسرائیل کے لیے امریکا کی ’اندھی حمایت‘ خطے میں ’بدامنی کی بنیاد‘ ہے: ایران

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ اسرائیل کے لیے واشنگٹن کی مکمل حمایت خطے میں "انتشار کی بنیاد" ہے۔

انہوں نے’سی این بی سی‘ کو دیے گئے انٹرویو میں مزید کہا کہ امریکا کو اپنے مستقبل کو اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے مستقبل سے نہیں جوڑنا چاہیے۔

عبداللہیان نے مزید کہا کہ "یمنی قوم اور خطے کے دیگرممالک فلسطینی عوام کا دفاع کرتے ہیں۔ وہ اپنے تجربے اور اپنے مفادات کے مطابق کام کرتے ہیں۔ انہیں ہماری طرف سے کوئی حکم یا ہدایات نہیں ملتی ہیں۔"

ایرانی وزیر دفاع
ایرانی وزیر دفاع

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ تیل برآمد کرنے والے ملک کے طور پر ایران کے لیے نیوی گیشن سکیورٹی انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ ہمارے ملک کے ارد گرد بدامنی ہمارے مفاد میں نہیں "۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے منگل کو ایک بیان میں کہا تھا کہ اس نے ایرانی روایتی اور جدید ہتھیاروں کی ایک کھیپ پکڑی ہے۔ امریکی دعوے کے مطابق گیارہ جنوری کو قبضے میں لی گئی اسلحے کی یہ کھیپ یمن میں حوثی باغیوں کو بھیجی گئی تھی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ نومبر میں تجارتی بحری جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کے آغاز کے بعد سے یہ حوثیوں کو"ایران کی طرف سے فراہم کیے گئے جدید مہلک ہتھیاروں" کی پہلی کھیپ ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ "ہم نے بحیرہ عرب میں صومالیہ کے ساحل کے قریب جو ایرانی ہتھیار پکڑے ہیں۔ ان میں درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل اور بحری جہاز شکن کروز میزائل کے پرزے بھی شامل ہیں"۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں