فلسطین اسرائیل تنازع

امریکی نمائندہ برائے مشرق وسطیٰ کی اسرائیلی یرغمالیوں کے لیے قطر میں بات چیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی نمائندے 'بریٹ میک گرک' نے قطری دارالحکومت دوحہ میں ملاقاتوں اور مذاکرات کا ایک اور دور کیا ہے۔ ان مذاکرات میں اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے کوششیں ایجنڈے پراہم ترین موضوع تھا۔ اسی دوران یرغمالیوں کے لیے ادویات فراہمی پر اتفاق سامنے آیا ہے۔

قطر میں حالیہ دنوں میں اسرائیلی یرغمالیوں کے لیے امریکی فکر مندی اور کوششوں کے بارے میں رپورٹروں سے بات کرتے ہوئے وائٹ ہاؤس میں قومی سلامتی کے لیے ترجمان جان کربی نے کہا' بریٹ میک گرک نے دوحہ میں بہت سنجیدہ اور تفصیلی مذاکرات کیے ہیں۔ تاکہ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کا ایک اور موقع بن سکے۔ '

جان کربی نے کہا میں نہیں چاہتا کہ میں اس بارے میں بر سر عام بہت کچھ بیان کروں، لیکن ہم پر امید ہیں کہ امریکی نمائندے کی ان کوششوں کا ثمر جلد سامنے آسکے گا۔'

واضح رہے صدر جوبائیڈن نے مشرق وسطی کے لیے بڑے مشیر ''بریٹ میک برگ نے پچھلا ہفتہ دوحہ اور مشرق وسطیٰ میں گذارا ہے۔ تاکہ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے کوشش کر سکیں۔

جان کربی نے رپورٹروں سے گفتگو کرتے ہوئے اسرائیل کی طرف سے اس اہم اعلان کا خیرمقدم کیا کہ وہ غزہ میں جاری جنگ میں کمی لا رہا ہے۔ جس جنگ کی وجہ سے مشرقی وسطیٰ میں کشیدگی کا ماحول بنا ہوا ہے۔

جان کر بی نے کہا کہ یہ اعلان اس بات کا ثبوت ہے کہ اسرائیل جنگ کی شدت میں کمی لانا چاہ رہا ہے۔'

واضح رہےاب تک اسرائیلی کی غزہ میں جاری جنگ کے دوران 24285 سے زائد فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔ جبکہ بے گھرہونے والے فلسطینیوں کی تعداد دو ملین سے بھی زیادہ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں