پاکستان میں جنگجووں کے ٹھکانوں پر ڈرون حملے کیے ہیں: ایران

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ایران کی طرف سے پاکستان میں جنگجو گروپ کے ہیڈکوارٹرز کو ڈرون طیاروں اور میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس امر کا اظہار منگل کے روز ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کی ایک رپورٹ میں کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران کی طرف سے کیے گئے ڈرونز اور میزائل حملوں میں جیش العدل کے دو مراکز کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا ہے۔ 'تسنیم' کے مطابق ایرنی ڈرونز سے یہ حملے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں کیے گئے ہیں۔ جہاں ' جیش العدل' کا سب سے بڑا ہیڈ کوارٹر واقع تھا۔'

تاہم ایران کی طرف سے کیے گئے ان حملوں کے بارے میں پاکستان نے کسی بھی رد عمل یا تبصرے کا ابھی تک اظہار نہیں کیاہے۔

جیش العدل نامی جنگجو گروپ 2012 میں وجود میں آیا تھا، ایران میں اس کی سرگرمیوں کا علاقہ سنی اکثریت کا ایرانی صوبہ سیسیتان ہے۔ ایران نے اس تنظیم کو پہلے سے دہشت گرد قرار دے رکھا ہے۔

واضح رہےایران نے اسی نوعییت کے حملے پچھلے روز داعش کے ٹھکانے پر شام میں بھی کرنے کی اطلاع دی تھی۔ اور ایرانی پاسداران انقلاب کے بیان کے مطابق عراقی کردستان میں اسرائیلی جاسوسی کے مرکز پر بھی کیے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں