لبنانی سرحد پر جنگ کا خطرہ پہلے سے بڑھ گیا : اسرائیلی آرمی چیف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیلی فوج کے سربراہ ہیرزی حیلوی نے کہا ہے ' اسرائیل کی شمالی سرحد پر لبنان کے ساتھ جنگ کا خطرہ زیادہ بڑھ گیا ہے۔ بدھ کے روز سرحدی علاقے کے دورے کے دوران فوجی سربراہ نے یہ بات ایک بیان میں کہی ہے۔

فوجی سربراہ نے کہا ' میں یہ نہیں بتا رہا کہ یہ جنگ کب ہو گی لیکن یہ واضح ہے کہ یہ جنگ ہوتی نظر آرہی ہے۔ یہ آنے والے مہینوں میں کسی بھی وقت ہو سکتی یے۔ '

اسرائیل کے فوجی سربراہ نے کہا ' ماضی میں اس جنگ کا خطرہ اس قدر نہیں تھا مگر اب یہ بہت بڑھ گیا ہے۔ واضح رہے اسرائیل نے حال ہی میں کم از کم دو بار لبنان کے اندر تک بڑے حملے کیے ہیں ۔

ان حملوں سے جنگی خدشے میں اضافہ ہو گیا یے۔ جبکہ سرحدوں پر اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے درمیان دوطرفہ جھڑپیں اب معمول بن گئی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں