اسرائیلی حملے کا نشانہ بننے والی شام کی المزہ کالونی کتنی اہم اور حساس جگہ ہے؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

ایرانی میڈیا کے مطابق آج ہفتے کی صبح شام کے دارالحکومت دمشق کے المزہ محلےپر اسرائیلی فوج نے ایک عمارت کو میزائل حملے کا نشانہ بنا کر اسے نیست ونابود کردیا تھا۔اس حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کےچار اہلکاروں سمیت ایک درجن کے قریب افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

المزہ دمشق کا ایک اہم مقام ہے جو ماضی میں اس طرح کے حملوں کا نشانہ بن چکا ہے۔ اس کے ہوائی اڈے پر بھی ایران نواز ملیشیاؤں کے رہ نماؤں کو نشانہ بناتے ہوئے اسی طرح کے حملوں کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

سکیورٹی اور ملٹری ہیڈ کوارٹر

سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس واچ کے مطابق مغربی دمشق کا علاقہ المزہ جہاں ہفتے کو دھماکہ ہوا کئی سکیورٹی اور فوجی ہیڈ کوارٹرز کے علاوہ سرکردہ فلسطینی اور ایرانی رہ نماؤں کے ہیڈ کوارٹر اور رہائش گاہوں کے لیے مشہور ہے۔ اس میں متعدد سفارت خانے اور بین الاقوامی تنظیموں کے مراکز قائم ہیں۔

فرانسیسی مینڈیٹ سے آزادی کے بعد محلے میں تعمیرات میں اضافہ ہوا۔ یہاں تک کہ یہ دمشق شہر سے منسلک ہو گیا اور دمشق کے جدید مضافات میں سے ایک اہم مقام بن گیا۔ اسے دمشق کے جدید ترین، اعلیٰ ترین اور ترقی یافتہ علاقوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

اس کی پہاڑی پر قصر جمہوری سے المزہ کے علاقے کا نظارہ کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں بہت سی انتظامی عمارتیں، ایک کورٹ کمپلیکس، اور متعدد سرکاری بین الاقوامی ہیڈکوارٹر قائم ہیں۔

المزہ کا ملٹری ایئرپورٹ

اس محلے میں المزہ ہوائی اڈہ بھی شامل ہے، جس کی اہمیت جدید دور میں اس وقت بڑھ گئی جب فرانسیسیوں نے اس میں ملٹری ایئرپورٹ قائم کیا۔ یہ دمشق کے جنوب مشرقی جانب دمشق بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قیام سے قبل دمشق کا مرکزی ہوائی اڈہ تھا۔

اسی علاقے میں المزہ جیل بھی قائم کی گئی تھی۔

اس محلے میں بہت سی جدید عمارتیں، بلند رہائشی ٹاورز، پل، سرنگیں اور بہت سے جدید تجارتی مراکز، مشہور بازار، الجلا سٹی، یوتھ سٹی، اور دمشق یونیورسٹی کے متعدد کالج شامل ہیں۔

آبادی 90 ہزار نفوس پرمشتمل

یہ محلہ 7,750 ہیکٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے، جو مشرق میں اموی اسکوائر سے شروع ہو کر مغرب میں سمیریا کے علاقے تک اور شمال میں جبل المزہ سے جنوب میں کفر سوسہ کے علاقے تک پھیلا ہوا ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ اس کی آبادی ویکیپیڈیا انسائیکلوپیڈیا کی طرف سے شائع کردہ معلومات کے مطابق 90 ہزار افرا پر مشتمل ہے۔

قابل ذکر ہے کہ یہ خبر لکھنے کے وقت دستیاب اطلاعات کے مطابق فضائی حملے میں شام میں ایرانی پاسداران انقلاب کے انٹیلی جنس اہلکار اور اس کے نائب کی اسرائیلی حملے میں ہلاکت کی اطلاعات آئی تھیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں