سعودی عرب: صحرا میں لاپتا چھ سالہ بچی کو بہ حفاظت تلاش کرلیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے علاقے القصیم میں وادی سہل میں لاپتا ہونے والی ایک چھ سالہ بچی کو بازیاب کرالیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق چھ سالہ بچی ایک صحرائی علاقے میں راستہ گم ہونے کے بعد تین کلو میٹر چلتی رہی۔ اسے ایک جگہ سوئے ہوئے پایا گیا۔ حکام کا کہنا ہےکہ بچی کو بہ حفاظت تلاش کرلیا گیا۔ وہ ایک جگہ سوئی ہوئی تھی۔

جمعہ کی صبح ایک خاندان نے وادی السہل کا زمینی سفرکیا۔ یہ علاقہ شمال مشرقی قصیم سے قبا کے مشرق میں واقع ہے۔سفرکے دوران خاندان کی 6 سالہ بچی اپنے گھر والوں کی توجہ کے بغیر وادی میں سیر کے لیے چلی گئی۔ بچی چند لمحے کے اندر اندر گم ہوگئی۔ وہ صحرا میں چلتی گئی۔؂

بچی کے اہل خانہ نے اسے ہر جگہ تلاش کرنے کی کوشش کی مگرکوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ انہوں نے ڈیڑھ بجے کے قریب رضاکاروں کی تلاش کی ٹیموں سے رابطہ کیا۔ تو رضاکار ٹیموں نے فوری طور پر تلاش شروع کی۔ تقریباً ساڑھے تین بجےبچی اپنے گم ہونے کی جگہ سے 3 کلومیٹر کے فاصلے پر تھکاوٹ کی وجہ سے سوئی پائی گئی۔

قابل ذکر ہے کہ وادی السہل سب سے اہم اور حیرت انگیز وادیوں میں سے ایک ہے۔ یہ قبا کے مشرق میں قصیم گورنری کے شمال مشرقی علاقے میں واقع ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں