فلسطین اسرائیل تنازع

امریکی اندازوں کے مطابق غزہ جنگ میں حماس کے 20 سے 30 فی صد جنگجو ہلاک ہوچکے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

غزہ کی پٹی میں اسرائیلی جنگ جاری ہے۔ دوسری جانب امریکی ذرائع ابلاغ نے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ میں حماس کے بیس سے تیس فی صد جنگجو ہلاک ہوچکے ہیں۔

امریکی اخبار’وال اسٹریٹ جرنل‘ کے مطابق امریکی انٹیلی جنس حکام کا خیال ہے کہ غزہ میں جاری جنگ میں حماس کے 20 سے30 فی صد جنگجو ہلاک ہوچکے ہیں۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ حماس کے پاس غزہ میں مزید چند مہینے جنگ جاری رکھنے کے لیے اسلحہ اور گولہ بارود موجود ہے۔

اسرائیل کے موجودہ اور سابقہ عسکری عہدیداروں کا کہنا ہےکہ حماس جنگ میں فتح کے بجائے اسے جاری رکھنا چاہتی ہے۔

ایک سینیر اسرائیلی فوجی عہدیدار نے اپنی شناخت مخفی رکھتے ہوئے کہاکہ سات اکتوبر سے جاری جنگ مزید کئی مہینے جاری رہ سکتی ہے۔ اس جنگ میں حماس فتح یا شکست نہیں چاہتی۔

مزید ہلاکتیں

فلسطینی خبر رساں ایجنسی کے مطابق خان یونس میں اسرائیلی بمباری میں مزید درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

ایجنسی کے مطابق آج فجر کے وقت اسرائیلی فوج نے توپ خانے سے ناصر ہسپتال کے اطراف میں شیلنگ کی۔

خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے شمالی غزہ میں جبالیہ کیمپ پر شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں ایک مکان اور ایک کار خانے میں آگ بھڑک اٹھی۔ اسرائیلی فوج نے مغربی غزہ میں الشاطی کیمپ پر بھی بمباری کی۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ غزہ جنگ میں اس کا سپاہی ہلاک ہوگیا ہے۔

عبرانی اخبار ’ٹائمز آف اسرائیل‘ کے مطابق غزہ جنگ میں جاری لڑائی میں ہلاک ہونے والے کل فوجیوں کی تعداد 195 ہوگئی ہے۔

خبار نے کہا کہ سارجنٹ کے عہدے کا سپاہی جس کا تعلق ریزرو فورسز سے تھا جنوبی غزہ میں مارا گیا۔ فوج کے حوالے سے بتایا کہ اسی جھڑپ میں ہلاک ہونے والے فوجی کی بٹالین کا ایک افسر اور ایک سپاہی شدید زخمی ہوئے۔

غزہ کی پٹی کو تباہ کرنے اور اس کی 80 فیصد سے زیادہ آبادی کو بے گھر کرنے والی جنگ 7 اکتوبر کو حماس کی جانب سے جنوبی اسرائیل پر غیر معمولی حملے کے بعد شروع ہوئی، جس میں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، 1,140 افراد ہلاک ہوئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں