خوش قسمت بچے کو موت چُھو کر گذر گئی، خطرناک واقعے کی ویڈیو جاری

سعودی عرب میں اسکول کے باہر کھیلتا بچہ کارکی ٹکر سے بال بال بچ گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پرایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں ایک کار کو تیز رفتاری سے ایک اسکول کے طالب علم کی طرف بڑھتے دیکھا جا سکتا ہے۔ تاہم اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور بچہ کار کے نیچے آنے سے بال بال بچ گیا۔

Advertisement

اس کلپ میں طالب علم اور اس کے دیگر ہم جماعتوں کو اسکول کے سامنے کھیلتے ہوئے دیکھاجا سکتا ہے۔ اس دوران کار طالب علم کی طرف بڑھی۔ قریب تھا کہ وہ بچے کو ٹائروں کے نیچے کچل دیتی مگر ڈرائیور نے بریک لگا دی۔

گاڑی روکنے کے بعد ڈرائیور نیچے اترا اور وہاں پر موجود بچوں کی خیریت دریافت کی اور انہیں تسلی کہ انہیں اس واقعے میں کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں