مشرق وسطیٰ

غزہ میں لڑائی کے دوران ایک ہی دن میں 21 اسرائیلی فوجی فنا کے گھاٹ اتر گئے

اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے غزہ میں 21 اہلکاروں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے "مکمل فتح" تک فوج کے لڑنے کا اعلان کیا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

اسرائیل فوج کے ترجمان دانیال ہاگری نے منگل کو کہا ہے کہ غزہ میں شدید لڑائی کے دوران ایک ہی دن میں 21 اسرائیلی فوجی مارے گئے۔ یہ سات اکتوبر 2023 کے بعد سے ایک دن میں اسرائیلی فوج کا سب سے بڑا نقصان ہے۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق فوجی ترجمان دانیال ہاگری نے ایک ٹیلی ویژن بیان میں کہا کہ ’زیادہ تر فوجی اس وقت ہلاک ہوئے جب راکٹ لانچر سے چلنے والے بم (آر پی جی) نے ایک ٹینک اور عمارت کو اڑانے کی کوشش کی۔‘

اسرائیل فوج کے ترجمان دانیال ہاگری نے منگل کو کہا ہے کہ غزہ میں شدید لڑائی کے دوران ایک ہی دن میں 21 اسرائیلی فوجی مارے گئے
اسرائیل فوج کے ترجمان دانیال ہاگری نے منگل کو کہا ہے کہ غزہ میں شدید لڑائی کے دوران ایک ہی دن میں 21 اسرائیلی فوجی مارے گئے

اسرائیل کے وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو نے غزہ میں 21 اہلکاروں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ "مکمل فتح" تک فوج لڑے گی۔

نیتن یاہو نے سوشل میڈیا پلیٹ 'ایکس' پر ایک پیغام میں کہا کہ جنگ کے آغاز کے بعد سے 22 جنوری اسرائیلی فورسز کے لیے سب سے مشکل دنوں میں سے ایک تھا۔

غزہ جنگ میں اب تک کم از کم 217 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ سات اکتوبر کو حماس کے جنوبی اسرائیل پر حملے کے بعد سے شروع ہونے والی اس جنگ میں غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق 25 ہزار سے زائد فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔

اسرائیل کے مطابق حماس کے حملوں میں 1200 افراد ہلاک اور 240 کو یرغمال بنایا گیا تھا۔

سات اکتوبر 2023 کو حماس کے اسرائیل پر اچانک حملے کے بعد سے غزہ پر اسرائیلی جارحیت جاری ہے، جس کے دوران 25 ہزار سے زائد فلسطینیوں کی اموات ہو چکی ہیں، ہزاروں زخمی ہیں جبکہ لاکھوں بے گھر ہو کر کیمپوں میں مقیم ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں