مسجد نبوی ریاض الجنہ میں آمد ورفت کے لیے نیا نظام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں مسجد نبویﷺ کی انتظامیہ نے ریاض الجنہ میں آمد ورفت کے حوالے سے آسانی پیدا کرنے اور راہداریوں کا نیا نظام جاری کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ’الوطن‘ کے مطابق مسجد نبویﷺ انتظامیہ کا کہنا ہے’ وزارت حج و عمرہ کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق زائرین کو سال میں صرف ایک بار ریاض الجنہ کی زیارت کا پرمٹ ملے گا۔‘

فوٹو سعودی پریس ایجنسی

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ’نیا پرمٹ 365 دن گزرنے پر نسک یا توکلنا ایپس کے ذریعے حاصل کیا جا سکے گا۔‘

یاد رہے مسجد نبوی کی انتظامیہ زائرین کو جملہ خدمات کی فراہمی اور زیارت و عبادت میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے حوالے سے مؤثر جامع حکمت عملی اختیار کر رہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں