اطالوی ٹینر بوسیلی کی العلا میں چھٹی پرفارمنس کے لیے واپسی

شاندار مرایا کنسرٹ ہال موسیقی اور تفریح کے فروغ پزیر مرکز کی حیثیت سے شہرت رکھتا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

اطالوی ٹینر آںدرے بوسیلی اس ہفتے سعودی مقام - العلا میں آئینوں والے پرشکوہ مرایا کنسرٹ ہال - پر فاتحانہ انداز میں واپس آ رہے ہیں جسے انہوں نے اپنا کہنا شروع کر دیا ہے۔

بوسیلی 26 جنوری کو مرایا میں چھٹی مرتبہ اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

جنوری العلا میں کلاسیکی موسیقی کے جشن کا مہینہ رہا ہے۔

اوپرا نیشنل ڈی پیرس نے وہاں پہلی بار 17 جنوری کو وِلا ہیگرا کے افتتاح سے قبل ہونے والے پروگرام کے حصے کے طور پر فن کا مظاہرہ کیا جو فن و ثقافت کے لیے وقف ایک ادارہ ہے جس کا افتتاح 2026 میں ہونے والا ہے۔

ولا ہیگرا نے اوپیرا کمپنی کے ساتھ تعاون کیا تاکہ بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکاروں، رقاصوں اور موسیقاروں کے ساتھ شاندار ملبوسات کو فرانسیسی اور سعودی ثقافتی عناصر کے دلکش امتزاج میں پیش کیا جا سکے۔

وِنٹر ایٹ طنطورہ فیسٹیول اور العلا مومنٹس کنسرٹ سیریز کے ایک حصے کے طور پر سوئس آرکسٹرا کے کامیاب ترین موسیقاروں نے 19 جنوری کو مرایا میں پسندیدہ کلاسیکی موسیقی کی ایک اچھی پرفارمنس پیش کی۔ "رائل کمیشن فار العلا کے رامی المعلم نے کہا، “سال بھر کی تقریبات کے ساتھ العلا نے موسیقی اور تفریح کے فروغ پزیر مرکز کے طور پر اپنی ساکھ مستحکم کی ہے۔

"کلاسیکی موسیقی کی اہم صنف کا بھی العلا میں پرتپاک استقبال کیا گیا ہے اور یہ فطری بات ہے کہ مرایا نے خطے میں فن کے کچھ انتہائی انکشافی مظاہروں کی میزبانی کی ہے۔ مرایا اور العلا کو کلاسیکی موسیقی کے "شائقین نے پورے دل سے قبول کیا ہے جو یہاں کی کئی تقریبات میں شرکت کرنے والوں کے لیے ایک خوشگوار تجربے کا وعدہ کرتا ہے۔

العلا قدرتی اور انسانی ورثے، اس کے بلند و بالا سنگِ ریگ کے پہاڑوں اور ہزاروں سال قدیم ثقافتی مقامات کا جشن مناتا ہے۔ یہ سعودی عرب کے اولین یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثہ مقام ہیگرا کے لیے مشہور ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں