سعودیہ میں ثقافتی اہمیت کا حامل لذیذ پکوان ’مدنی چاول‘ کو اتنا کیوں پسند کیا جاتا ہے؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

سعودی دسترخوانوں پرانواع واقسام کے کھانوں اورپکوانوں کا حیرت انگیز تنوع ملک کے ورثے کی گہرائی کے ساتھ ساتھ سعودی کھانوں میں دستیاب فنون لطیفہ کی اصلیت کی عکاسی کرتا ہے۔ ثقافتی اہمیت کے حامل پکوانوں میں’مدنی چاول‘ ایک ایسی ڈش ہے جسے دوسرےروایتی کھانوں کے برعکس زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔ حجازی دسترخوان پر اس پکوان کو لازمی جگہ دی جاتی ہے اور یہ مدینہ منورہ کی کلنری ثقافت کی ایک علامت ہے۔ مدنی چاول کی ڈش نہ صرف مدینہ منورہ کی مشہورڈش بلکہ اسے اب ملک کے دوسرے علاقوں میں بھی پسند کیا جا رہا ہے۔ یہ ڈش مدینہ کے باسیوں کے دسترخوان کا مستقل حصہ سمجھی جاتی ہے۔ اس میں زعفران، دیسی گھی، مصالحے اور بعض اوقات گلاب کا پانی بھی شامل کیا جاتا ہے۔ مقامی سطح پر اسے’کبسہ‘ یا ’عربی چاول‘ بھی کہا جاتا ہے۔

اسی تناظرمیں مدینہ کے باورچیوں کا خیال ہے کہ ’مدنی چاول‘ کی ڈش جسے حال ہی میں "قومی پکوان اورعلاقائی پکوان" اقدام کے تحت مدینہ کے پکوانوں میں شامل کیا گیا ہے کو کُلنری آرٹس اتھارٹی کا حصہ قرار دیا جاتا ہے۔ مقامی باشندوں کا خیال ہے کہ مدنی چاول کی ڈش خطے کے لوگوں کے انتخاب کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔

مدینہ کے شیف بکران نے ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کو بتایا کہ مدنی چاول کو عام طور پر گوشت کے ساتھ پکایا جاتا ہے۔ اسے پڑوسی علاقوں خصوصاً مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے شہروں میں حاصل ہونے والی غیر معمولی شہرت کی وجہ سے ’مدنی چاول‘ کہا جاتا ہے جب کہ پہلے اسے’عربی چاول‘ کہا جاتا تھا۔

بکران کا کہنا ہے کہ مدنی چاول کی مانگ پورا سال رہتی ہے اور شادی بیاہ کی تقریبات اس کے بغیر ادھوری سمجھی جاتی ہیں۔ یہ ڈش اپنے لذیذ ذائقے کی بہ دولت دوسری ڈشوں کے مقابلے میں 50 فی صد زیادہ پسند کی جاتی ہے۔

مدینہ منورہ کے ایک مشہور ریستوران کے مالک رائد عبد العال کا خیال ہے کہ علاقے کے لوگ سرکاری مواقع پر ’مدنی چاول‘ کو 95 فیصد تک ترجیح دیتے ہیں، کیونکہ یہ ڈش یہاں کے لوگوں کے لیے مہمان کی حیثیت کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے ریسٹورنٹ میں ہر ہفتے تقریباً 100 سے 120 کلو گرام تک اس ڈش میں چال کا استعمال کیا جاتا ہے جب کہ جمعہ کواس کی ڈیمانڈ بڑھ جاتی ہے اور 200 سے 250 کلو گرام ’مدنی چاول‘ کی ڈش فروخت ہوتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں