عسیرمیں جاری قمم فیسٹیول میں ثقافتی ورثے کے مقامات کا انتخاب کیسے کیا گیا؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

سعودی عرب میں عسیرکا علاقہ ثقافتی ورثے اور آثار قدیمہ کے لحاظ سے مملکت کے زرخیزخطوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ اس میں مملکت کے کل ثقافتی ورثے کے 17.5 مقامات ہیں، جس کی وجہ سے یہ کئی سالوں سے خلیجی ممالک اور عرب ممالک سے آنے والے سیاحوں کی منزل بنا ہوا ہے۔ عسیر فن تعمیر، سجاوٹ اور راک آرٹ کے لحاظ سے اب بھی ایک مخصوص ثقافتی سیاحتی مقام ہے جس کے نمونے کسی دوسری جگہ کم ہی ملتے ہیں۔

ان دنوں عسیرکا علاقہ قمم انٹرنیشنل فیسٹیول فار ماؤنٹین پرفارمنگ آرٹس کی میزبانی کر رہا ہے اور فیسٹیول کی سرگرمیوں کے انعقاد کے لیے عسیر کی چار گورنریوں کے 8 مقامات کا انتخاب کیا گیا ہے۔

تقریباً پانچ ہزاردیہاتوں میں ان مخصوص مقامات کو منتخب کرنے کے حوالے سے سوال ذہن میں ابھرتا ہے کہ آیا ان میں سے ثقافتی اہمیت کے حامل مقامات کا انتخاب کیسے عمل میں لایا گیا۔

ٹورزم اتھارٹی کے اربن ہیریٹیج سنٹر نے اس خطے کے تمام گورنریوں میں 150 ورثہ دیہاتوں کو شارٹ لسٹ کیا۔ جنہیں ٓثقافتی اہمیت کے مقامات کے طورپر رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔

عسیرڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ایگزیکٹو نائب صدر ڈاکٹر عمر حمود العمری نے وضاحت کی کہ دیہات کا انتخاب تھیٹر اتھارٹی کے ذریعے کیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ متعدد سائٹوں کو اس مقصد کے لیے چنا گیا جن کے بارے میں ہمیں یقین ہے کہ وہ ثقافتی اہمیت کے حوالے سے مکمل طور پر اس فیسٹیول کے لیے موزوں ہیں۔

العمری نے بتایا کہ عسیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے لاجسٹک مدد فراہم کی اور سائٹس کو متنوع بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس حوالے سے خمیس مشیط سے دو مقامات، ابہا گورنری سے دو، باللحمر میں دو اور السودہ سے بھی دو جگہیں مختص کی گئیں۔

تھیٹر اور پرفارمنگ آرٹس اتھارٹی کے ’سی ای او‘ سلطان البازعی نے ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کو وضاحت کی کہ اتھارٹی کی جانب سے میلے میں دیہاتوں اور مقامات کے لیے اختیار کیے گئے معیارات ہیریٹیج بنیادوں پر مبنی ہیں۔ ان معیارات میں ثقافتی ورثہ کی عمارتوں، آثار قدیمہ کی تاریخ، عمارتوں کے ڈھانچوں اور دیگر خصوصیات کی بنیاد پر کیا گیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے عسیر کی مختلف گورنریوں کے آثار قدیمہ پر مشتمل دیہاتوں میں سے 8 مقامات کا انتخاب کیا گیا تھا۔ ان میں بن حمسان ہیریٹیج ولیج، قصور آل مشیط [آل مشیط محلات] ، ابھا میں بسطہ القابل، شمسان قلعہ،آل ابو سراح محلات، قصر مالک ،السودہ ابو نقطہ المتحمی قلعے،بالحمر سے بن عضوان ثقافتی گاؤں شامل ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں