مسجد نبوی ﷺ میں بچھائے گئے 25 ہزار قالین جنہیں روزانہ صاف اور معطر کیا جاتا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

حرمین شریفین کی دیکھ بحال کی ذمہ دار جنرل اتھارٹی نے مسجد نبوی ﷺ میں نمازیوں کی آسانی اور راحت کے لیے بیش قیمت اور سکون بخش پچیس ہزار قالین بچھائے ہیں۔ ان قالینوں کو روزانہ کی بنیاد پر صفائی اورانہیں معطر کرنے کے عمل سے گذارا جاتا ہے۔

اتھارٹی کے کارپٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق مسجد نبوی، اس کی چھت اور اس کے صحنوں میں 25,000 سے زائد قالین بچھائے گئے ہیں۔ان پر روزانہ پرفیوم کا چھڑکاؤ کرنے کے ساتھ ان پرجراثیم کش اسپرے جکیا جاتا ہے۔

مسجد نبوی ﷺ میں بچھائے گئے قالین مضبوطی اور موٹائی اپنی مثال آپ ہیں۔ قالین کے ہر ٹکڑے پر ایک الیکٹرانک چپ نصب ہوتی ہے جو اس کے مقام اور اسے صاف کرنے،خوشبو لگانے، اٹھانے اور منتقل کرنے کے وقت کا پتہ لگاتی ہے۔

مسجد نبوی ﷺ کے قالین ان کی موٹائی، پائیداری، گھنی ساخت، رنگ کے استحکام اور بار بار دھونے سے متاثر نہ ہونے کی خصوصیات کے حامل ہیں

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں