فلسطین اسرائیل تنازع

کرم شلوم کراسنگ پراسرائیلی مظاہرین نے امدادی ٹرک غزہ داخل ہونے سے روک دیے

سیکڑوں مشتعل مظاہرین کراسنگ پر جمع، غزہ کو امداد روکنے کے لیے نعرے بازی: امدادی ٹرک روکنے کی ویڈیو جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

غزہ کی پٹی میں جنگ کے ساتھ ساتھ اسرائیل پر امدادی ٹرکوں کے داخلے کو روکنے کے الزامات کے جلو میں ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں اسرائیلی مظاہرین کو امدادی ٹرکوں کو جنگ زدہ علاقے میں داخلے سے روکنے کی کوشش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

سات اکتوبر سے غزہ کی پٹی ایک تباہ کن جنگ کا سامنا کر رہی ہے اور دوسری طرف اسرائیل نے غزہ کی پٹی کا ہر طرف سے سخت محاصرہ کر رکھا ہے۔

سیکڑوں اسرائیلیوں نے بدھ کے روز غزہ کی سرحد پر کرم شلوم کراسنگ کے قریب مظاہرہ کیا اور اسرائیلی پرچم لہراتے ہوئے مطالبہ کیا کہ امدادی سامان کو داخلے سے روکا جائے۔ مظاہرین سڑکوں پر کھڑے ہیں اور انہوں نے امداد لانے والے ٹرکوں کو روک رکھا ہے۔

انہوں نے پٹی میں انسانی امداد لانے کی مخالفت کرتے ہوئےسڑکوں کو بند کر دیا۔

قحط کا خطرہ

کچھ دیر قبل اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے انسانی امور مارٹن گریفتھس نے خبردار کیا کہ غزہ کی صورتحال بہت تیزی سے خراب ہو رہی ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ جو کچھ ساحلی فلسطینی پٹی میں ہو رہا ہے وہ انتہائی تشویشناک ہے۔ اس تباہی سے اندازہ ہوتا ہے کہ ممکنہ طور پر چار لاکھ فلسطینیوں کو قحط کے خطرے کا سامنا ہے۔

انہوں نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ اسرائیل کی طرف سے پٹی پر چھیڑی جانے والی موجودہ جنگ کے آغاز کے بعد سے غزہ کے باشندوں کو خوراک پہنچانا بہت مشکل ہو گیا ہے۔ گریفتھس نے خبردار کیا کہ صورت حال تیزی سے خراب اور بے قابو ہو رہی ہے۔

امداد کی منتقلی ناممکن

اس کے علاوہ اقوام متحدہ کے سینئر اہلکار نے تصدیق کی کہ غزہ میں امداد کی نقل وحمل عملی طور پر ناممکن ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پٹی کے اندر آپریشنل حالات جاری لڑائی کی روشنی میں امداد کی تقسیم کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔

سات اکتوبر کو غزہ پر اسرائیلی جنگ شروع ہونے کے بعد سے اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر ناکہ بندی مسلط کر رکھی ہے۔ غزہ کی ناکہ بندی پہلی بار نہیں ہوئی بلکہ اسرائیل نے کئی سال قبل غزہ کو محاصرے میں رکھا ہوا ہے۔

امدادی سامان کی ترسیل میں رکاوٹ کے حوالے سے اس سے قبل امدادی ادارے خبردار کر چکے ہیں۔ اسرائیل پر غزہ میں جنگ سے تباہ حال لوگوں میں امداد کی فراہمی کو مشکل بنانے کا الزام عاید کیا جا رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں