فلسطین اسرائیل تنازع

امریکی مشیر کی دوحہ میں اسرائیل، حماس کے درمیان یرغمالیوں کے ممکنہ معاہدے پر بات چیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی نے بدھ کو کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کے شرقِ اوسط کے مشیر بریٹ میک گرک دوحہ، قطر میں ہیں اور اسرائیل اور حماس کے درمیان یرغمالیوں کے ایک اور معاہدے کے امکانات کے بارے میں بات چیت کر رہے ہیں۔

وائٹ ہاؤس نے مزید کہا، مک گرک غزہ میں حماس کے ہاتھوں یرغمالیوں کی رہائی کو یقینی بنانے اور انسانی بنیادوں پر وقفے کا معاہدہ طے کرنے کی غرض سے "فعال" بات چیت کے لیے خطے کے دورے پر ہیں۔

کربی نے کہا، امریکہ غزہ میں لڑائی میں طویل انسانی وقفے کی حمایت کرے گا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ یرغمالی رہا ہوں اور امداد پہنچائی جائے۔ انہوں نے اس سلسلے میں کوئی مخصوص وقت بتانے سے انکار کر دیا اور خبردار کیا کہ وہ اس بحث اور گفتگو کو مذاکرات نہیں کہہ سکتے۔

کربی نے وائٹ ہاؤس کی ایک باقاعدہ بریفنگ کو بتایا، "مذاکرات بہت سنجیدہ ہیں کہ یرغمالیوں کی ایک اور ڈیل حاصل کرنے کی کوشش کی جائے،" اور مزید کہا کہ بات چیت میں یہ بحث بھی شامل ہے کہ یرغمالیوں کو نکالنے کے لیے کتنے طویل وقفے کی ضرورت ہوگی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں