فلسطین اسرائیل تنازع

خان یونس:’اونروا‘ کی پناہ گاہ پراسرائیلی حملے میں درجنوں افراد ہلاک، یو این کی مذمت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

فلسطین کے کی پٹی کے جنوبی شہرخان یونس میں حماس اور اسرائیلی فورسز کے درمیان گھمسان کی جنگ جاری ہے۔ گذشتہ روز خان یونس میں اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی’اونروا‘ کے ایک تربیتی مرکز پر حملہ کیا گیا جہاں ہزاروٓں افراد پناہ لیے ہوئےہیں۔ اس حملے میں عمارتوں میں آگ لگ گئی اور بڑی تعداد میں لوگ ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

غزہ کی پٹی میں ’اونروا‘ کے ڈائریکٹر تھامس وائٹ نے کل بدھ کو اعلان کیا کہ اقوام متحدہ کے ادارے سے وابستہ ایک مرکز میں دسیوں ہزار بے گھر افراد موجود ہیں۔اس پر بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

وائٹ نے "ایکس" پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں کہا کہ خان یونس میں لڑائی شدت اختیار کر رہی ہے۔ ایجنسی سے منسلک ایک تربیتی مرکز جس میں 10,000 بے گھر افراد رہائش پذیر ہیں پربھی بمباری کی گئی ہےجس کے نتیجے میں عمارتوں میں آگ لگ گئی ہے اور بڑی تعداد میں انسانی جانی نقصان ہوا ہے۔

انہوں نےمزید بتایا کہ اسرائیلی فوج دو دن سے مرکز تک محفوظ رسائی کو روک رہی ہے اور لوگ ایجنسی سینٹر کے اندر پھنس گئے ہیں۔

امدادی سامان کی تقسیم کا مرکز

یورپی کمشنر برائے کرائسز منیجمنٹ جینس لیجرک نے بدھ کے روز جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس میں اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین (UNRWA) کی پناہ گاہ پر اسرائیل کی جانب سے کیے گئے حملوں کی مذمت کی۔

انہوں نے’ایکس‘ پلیٹ فارم پر کہا کہ اسرائیلی حملوں کا نشانہ بننے والی پناہ گاہ بے گھر لوگوں کا ایک عارضی ٹھکانہ ہےاور اسے یورپی یونین کی طرف سے فراہم کی جانے والی امداد کی تقسیم کے لیے استعمال کیاجاتا ہے۔

جنگی اصولوں کی صریح خلاف ورزی

اقوام متحدہ کی ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) کے کمشنر جنرل نے کہا کہ بدھ کے روز جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس میں ایجنسی کی پناہ گاہ کو نشانہ بنانے والے حملے میں جنگ کے اصولوں کی "صاف خلاف ورزی" کی گئی ہے۔

فیلپ لازارینی نی ’ایکس‘ پلیٹ فارم پر لکھا کہ پناہ گاہ پر حملہ جنگ کے بنیادی اصولوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے اور ہم اس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں"۔

فلسطینی ٹی وی نے بدھ کی شام بتایا کہ مغربی خان یونس میں یو این آر ڈبلیو اے کے ایک مرکز پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔

ٹیلی ویژن نے کہا کہ بم دھماکے میں مغربی خان یونس میں واقع "ایجنسی انڈسٹری" کے مرکز کو نشانہ بنایا گیا، جس میں بے گھر افراد کی ایک بڑی تعداد شامل ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں