عوامی اعتماد کے لحاظ سے سعودی عرب کی حکومت دنیا میں نمبر ون

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

کسی بھی حکومت پر اس ملک کے عوام کا اعتماد ہر دور میں اہمیت کا حامل رہا ہے۔ ہمیشہ ایسی حکومت کو کامیاب سمجھا جاتا ہے جسے عوام کا بھرپور اعتماد حاصل ہو۔

سعودی عرب کی حکومت اس اعتبار سے خوش قسمت ہے کہ اسے مملکت کے عوام کی طرف سے بھرپور اعتماد حاصل ہے۔ اس اعتبار سے مملکت کی حکومت دنیا بھرمیں پہلے نمبر پر ہے۔

سعودی عرب "ٹرسٹ رپورٹ 2024" انڈیکس میں سرفہرست ہے جس نے 86 فیصد عوام کا اعتماد حاصل ہے۔ گذشتہ ایک سال کے دوران سعودی عرب کی حکومت کے عوامی اعتماد میں مزیدا ضافہ ہوا ہے۔ پچھلے سال سعودی عرب کی حکومت کو 85 فی صد عوام کی حمایت حاصل تھی۔

عوامی اعتماد کے لحاظ سے سعودی عرب کے بعد چین دوسرے نمبر پر ہے۔ چین کی 85 فی صد آبادی کو عوام کا اعتماد حاصل ہے۔

اس فہرست میں 84 فی صد عوامی حمایت میں متحدہ عرب امارات تیسرے اور سنگا پور 77 فی صد کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

میڈیا اور کاروباری شعبہ

ایڈلمین کنسلٹنگ اینڈ پبلک ریلیشنز کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سعودی عرب کاروباری شعبے کے اعتماد کے انڈیکس میں عالمی سطح پر چوتھے نمبر پر پہنچ گیا ہے اور رپورٹ میں شامل 28 ممالک میں سے میڈیا اعتماد کے انڈیکس میں ساتویں نمبر پر ہے۔

یہ رپورٹ میں مملکت کی سرفہرست ہونے اور سعودی ویژن 2030ء کے منصوبوں اور اقدامات کے نتیجے میں دیگر اشاریوں میں ہونے والی پیش رفت اور ولی عہد محمد بن سلمان کی قیادت میں اقتصادی اور سماجی اصلاحات کے اثرات نمایاں طور پر دیکھےجا رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں