کویت میں اہل تشیع کی عبادت گاہوں پر دہشت گردانہ حملوں کی کوشش ناکام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

کویتی وزارت داخلہ نے جمعرات کی شام اعلان کیا کہ اس نے شیعہ برادری کی عبادت گاہوں پر دہشت گردانہ کارروائی کو ناکام بنا دیا ہے۔

کویتی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں مزید کہا کہ "دہشت گرد تنظیم" سے تعلق رکھنے والے تین عناصر کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کا تعلق ایک عرب ملک سے ہے۔

کویتی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا کہ "سکیورٹی سروسزکی اسٹیٹ سکیورٹی سروس ایک دہشت گرد سیل کے منصوبے کو ناکام بنانے اہل تشیع کی عبادت گاہوں کو حملوں سے بچا لیا گیا۔ملزمان میں ایک خاتون شامل ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے تمام ملزمان کو پبلک پراسیکیوشن کے پاس بھیج دیا گیا ہے جہاں ان کے خلافم زید قانونی کارروائی کی جائے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں