جنوبی غزہ میں شدید لڑائی جاری، ہلاکتوں کی تعداد 26,257 ہو گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ہفتے کے روز غزہ کے خان یونس میں حماس کے خلاف اسرائیل کی جنگ میں تیزی دیکھنےمیں آئی۔

اطلاعات کے مطابق خان یونس میں شدید فضائی بمباری اور ٹینکوں کے گولوں کی آوازیں سنی گئی۔ یہ جنوبی غزہ کا ایک علاقہ جو حماس کے خلاف اسرائیل کی زمینی کارروائی کا مرکز بنا ہوا ہے اور اس کے قریب علاقے کے دو اہم ہسپتال بھی واقع ہیں۔

حماس کے مطابق اس کے جنگجوؤں نے جنوب مغربی خان یونس میں اسرائیلی ٹینک پر ٹینک شکن میزائل داغا۔

جبکہ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ اس نے فوجیوں کے قریب دھماکہ خیز مواد نصب کرنے اور خان یونس میں جھڑپوں میں مصروف کم از کم 11 بندوق برداروں کو ہلاک کر دیا۔

فلسطینی گروپ اسلامی جہاد نے کہا ہے کہ اس کے جنگجو علاقے میں اسرائیلی فوجیوں پر حملے کر رہے ہیں اور انہوں نے اسرائیل پر راکٹ داغے ہیں۔

غزہ کے محکمہ صحت کے حکام نے ہفتے کے روز بتایا کہ اب تک تقریباً 26,257 فلسطینی ہلاک اور تقریباً 65,000 زخمی ہوئے ہیں، جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 174 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ غزہ کی 2.3 ملین آبادی کی اکثریت بے گھر ہو چکی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں