اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آنتونیو گوتریس 'اونروا' کے ڈونر ممالک سے ملاقات کریں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل آنتونیو گوتریس 'اونروا' کے ڈونر ممالک سے ملاقات طے ہو گئی۔آنتونیو گوتریس کی منگل کو ہونے والی یہ ملاقات فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے قائم اقوام متحدہ کے ادارے 'اونروا' کے بعض ڈونر ممالک کی طرف سے فنڈنگ روکے جانے کے سلسلے میں کی جا رہی ہے۔

خیال رہے اسرائیل کی طرف سے 'اونروا' کے 12 کارکنوں پر یہ الزام لگایا گیا ہے کہ وہ سات اکتوبر کو اسرائیل پر ہونے والے حملے میں ملوث تھے۔ اس الزام کے بعد امریکہ، برطانیہ، فرانس، جرمنی، جاپان سمیت کئی ممالک نے 'اونروا' کی فنڈنگ روک دی ہے۔

آنتونیو گوتریس کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے بتایا کہ 'اونروا' کارکنوں پر لگنے والے الزام سے سیکرٹری جنرل ذاتی طور پر پریشان ہیں۔' 'اونروا' فنڈنگ معطل کرنے والے ممالک کے لیے ان کا خصوصی پیغام ہے کہ وہ 'اونروا' کے لیے فنڈنگ کے تسلسل کی ضمانت دیں۔ کیونکہ خطے میں ہزاروں 'اونروا' کارکن کام کر ہے ہیں۔

سٹیفن ڈوجارک نے مزید بتایا کہ پیر کے روز اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اقوام متحدہ کے واشنگٹن میں نمائندے لنڈا تھامس سے ملاقات کی تھی اور منگل کے روز 'اونروا' کے ڈونر ممالک سے ملاقات کریں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size