بحرین: قانون سازوں نے ' ویک اینڈ' تین دن تک بڑھانے کی تجویز پیش کر دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

بحرین کے قانون سازوں نے تجویز پیش کی ہے کہ مملکت میں دو دن کے ' ویک اینڈ ' کے بجائے تین دن کے ' ویک اینڈ' کا نظام متعارف کرایا جائے۔ یہ بات الوطن نامی اخبار کی رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔

قانون ساز اسمبلی کے رکن محمد العلوی کے مطابق انہوں نے چار دیگر قانون سازوں کے ساتھ مل کر تجویز کیا ہے کہ اختتام ہفتہ میں اتوار کو بھی شامل کر دیا جائے اور جمعہ ، ہفتہ میں اتوار کو بھی جمع کر کے'ویک اینڈ ' کو بڑھا دیا جائے۔

واضح رہے بحرین میں 'ویک اینڈ ' کا موجودہ نظام جمعہ اور ہفتے کے دو دنوں پر مشتمل ہے۔ ممبر پارلیمنٹ محمد العلوینے کہا ' دنیا کے ہاں جن شعبوں پیش رفت ہو رہی ہے، اس کے ساتھ ہمیں بھی عالمی اقتصادی نظام سمیت دنیا میں ہونے والی تمام پیش رفتوں کے ساتھ اپنی رفتار برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔'

بحرین چونکہ ایک مسلمان ملک ہے اس لیے جمعہ کے روز ادائیگی جمعہ کی ایک کاص اہمیت ہے۔ جبکہ غیر مسلم دنیا کے لیے جمعہ کی ادائیگی کا ایشو نہیں ہے۔"

انہوں نے کہا کہ تین دن کے ویک اینڈ سے کام اور زندگی میں زیادہ توازن پیدا ہوگا، کارکن اپنے خاندانوں کے ساتھ زیادہ وقت گزار اور خاندانی رشتوں کو مضبوط کرسکیں گے''انہوں نے کہا 'آرام کے لیے ملنے والا وقت کارکنوں کی کاردگی اور پیداواری صلاحیت کو بہت بنائے گا۔ کی کارکردگی بڑاھانے میں مدد دے گا اور اک کام میں زیادہ دل لگے گا۔

محمد العلوی کا مزید کہنا تھا ؎ویک ایند' کے بڑھنے سے ملک میں سیاحت کو بھئی فروغ ملے گا اور خلیجی ممالک کے لوگ کی اس سلسلے میں زیادہ حوصلہ افزائی ہو سکے گی۔ جس کے نتیجے میں خطے کے ملکوں کی معیشت میں بہتری آئے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں