فلسطین اسرائیل تنازع

شمالی غزہ اور خان یونس میں شدید بمباری، غرب اردن میں تین عسکریت پسند ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

فلسطین کے علاقے غرب اردن میں آج منگل کے روز اسرائیلی فوج نے جنین شہر میں قائم ابن سینا ہسپتال پر چھاپے کے دوران حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈزاور اسلامی جہاد کے عسکری ونگ سرایاالقدس کے متعدد اہم رہ نماؤں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب دوسری جانب غزہ میں حماس کے خلاف جاری اسرائیلی جنگ کا چوتھا مہینا مکمل ہو رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں محمد ایمن الغزاوی بھی شامل ہیں، جنہیں القسام بریگیڈز میں جنین بٹالین کے بانیوں میں شامل کیا جاتا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے ابن سینا ہسپتال میں چھپے "حماس کے دہشت گرد سیل" کوختم کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

دوسری جانب جنوبی غزہ کی پٹی کے شہرخان یونس میں پرتشدد لڑائی جاری ہے۔ شمالی غزہ میں بھی میں توپ خانے سے بھاری گولہ باری گئی ہے۔

درایں اثناء اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس عطیہ دہندگان کو فلسطین کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کی مدد جاری رکھنے کے لیے قائل کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

فلسطینی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ شمالی غزہ میں منگل کے روز توپ خانے کی شدید گولہ باری کی گئی۔ جنوبی غزہ میں ایک زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے تاہم اس کی نوعیت اور اس کےنتیجے میں ہونےوالے نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ پیر اور منگل کی درمیانی شب اسرائیلی حملوں میں جنوبی اور وسطی غزہ کی پٹی کے کئی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔ فلسطینی ہلال احمرنے خان یونس میں الامل ہسپتال کے آس پاس میں توپ خانے سے شیلنگ کی۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان دانیال ہگاری نے کہا کہ "حالیہ ہفتوں میں ہماری فوج نے جنوبی غزہ میں حماس کے دارالحکومت خان یونس پر توجہ مرکوز کی ہے‘‘۔ ان کا کہنا ہے کہ خان یونس شہرمیں دو ہزار سے زیادہ دہشت گردوں کو ختم کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ "ہم ایک ہی وقت میں زمین کے نیچے اور باہر کام کر رہے ہیں۔ یہ ایک نیا طریقہ ہے جس میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شامل ہے، جس میں سے کچھ کو پہلی باراستعمال کیا جا رہا ہے"۔

دوسری جانب اردن میں ایک ڈرون حملے میں تین امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد تنازعہ کے علاقائی سطح پر پھیلنے کے خدشات میں امریکا نے ایران کے وفادار گروپوں پرالزام لگایا ہے۔

اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ نے پیر کی شام کہا تھا کہ غزہ میں تعینات اسرائیلی فوجی "شمال (ملک کے) کی طرف بڑھ رہے ہیں اور آگے کی تیاری کررہے ہیں‘‘۔

سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی میزائلوں نے رات کے وقت "لبنانی حزب اللہ اور ایرانی پاسداران انقلاب کے اڈے" کو نشانہ بنایا، جس میں دمشق کے نواحی علاقے میں آٹھ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں