فلسطین اسرائیل تنازع

حماس کے سربراہ نے پیرس سے جنگ بندی کی تجویز ملنے کی تصدیق کر دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

حماس کے سر براہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ انہیں پیرس سے غزہ میں جنگ بندی کے لیے تجویز موصول ہوئی ہے۔ انہوں نے یہ بات منگل کے روز بتائی ہے۔

اسماعیل ھنیہ نے کہا وہ اس تجویز کا اپنے ہاں جائزہ لیں گے اور اس کے بعد اس سلسلے میں مذاکرات کے لیے قاہرہ جائیں گے۔

حماس سر براہ نے کہا 'حماس کی ترجیح غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا خاتمہ کرنا ہے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ اسرائیلی فوج کا غزہ سے انخلاء کیا جائے۔‘

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج کی غزہ میں مسلسل بمباری کے نتیجے میں انسانی المیے کا سامنا ہے۔ لاکھوں فلسطیننی بے گھر ہو چکے ہیں۔ لوگوں کے گھر بمباری سے ملبے میں تبدیل ہو چکے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا اسرائیلی بمباری اور مسلسل محاصرے کی وجہ سے غزہ میں کھانے کے لیے خوراک اور پینے کے لیے پانی کی دستیابی نہیں رہی ہے۔ ادویات کی فراہم اور بجلی کی ترسیل سب کچھ ناممکن ہو گیا ۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں