سعودی ولی عہد اور برطانوی وزیر خارجہ کا دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے ریاض کے دورے پر ائے برطانوی وزیر خارجہ اور ترقیاتی وزیر لارڈ ڈیوڈ کیمرون سے اپنے دفتر میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں، مشترکہ تعاون کے شعبوں اور انہیں تقویت دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ دونوں رہ نماؤں نے خطے کی صورت حال، سلامتی اور استحکام کے حصول کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقعے پر برطانیہ میں خادم حرمین شریفین کے سفیر شہزادہ خالد بن بندر بن سلطان بن عبدالعزیز، وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ، وزیر مملکت اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر موسیٰ بن محمد العیبان بھی موجود تھے۔

برطانیہ کی جانب سے سعودی عرب میں برطانیہ کے سفیر نیل کرومپٹن، مشرق وسطیٰ کے امور کے وزیر لارڈ طارق احمد اور متعدد حکام نے شرکت کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں