’زیر زمین دیوار اور مصر کو یقین دہانی‘ صلاح الدین محور بارے اسرائیل کا نیا منصوبہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

مصر اور غزہ کے درمیان صلاح الدین سرحدی محور پر قبضے کے بارے میں اسرائیلی دھمکیوں کے بعد ’ٹائمز آف اسرائیل‘ نے جمعرات کو رپورٹ کیا ہے کہ مصر اور اسرائیل جنگ کے بعد غزہ کی پٹی کے ساتھ سرحدی انتظامات کے حوالے سے ایک معاہدے تک پہنچنے کے قریب ہیں۔

ہفتوں جاری بات چیت

اخبار نے اسرائیلی آرمی ریڈیو کے حوالے سے بتایا ہے کہ غزہ کے ساتھ مصری سرحد پر فلاڈیلفیا کے محور پر اسرائیلی کنٹرول کی حد تک اختلاف کے حل کے لیے قاہرہ کے ساتھ کئی ہفتوں سے بات چیت جاری ہے۔

ریڈیو نے نامعلوم ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نےمصرسے وعدہ کیا ہے کہ وہ رفح میں فوجی آپریشن نہیں کرے گا۔ فوجی آپریشن سے قبل وہاں کے باشندوں کو متبادل مقامات پر منتقل کیا جائے گا۔

"زیر زمین دیوار"

قاہرہ کو خدشہ ہے کہ اگر فلسطینیوں کو کہیں اور جانے کا موقع نہیں ملا تو وہ مصر کی طرف بڑھ سکتے ہیں، جس سے ملک کے لیے تباہ کن صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

آرمی ریڈیونے اطلاع دی ہے کہ اگرمصرپورے منصوبے کی منظوری دے دیتا ہے تو سرحد کے نیچے سرنگوں کو روکنے کے لیے زیر زمین دیوار کی تعمیر ممکن ہے۔

مصری انتباہات

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ ہفتے کے روز امریکی اخبار ’وال سٹریٹ جرنل‘ نے مصری حکام کے حوالے سے کہا تھا کہ قاہرہ نے صلاح الدین محور پر کسی بھی حملے اور فلسطینیوں کے بے گھر ہونے کی کسی بھی لہر کے خلاف تل ابیب کو خبردار کیا ہے۔

اس کے بعد قاہرہ نے تل ابیب سے اپنا سفیر واپس بلانے پر سنجیدگی سے غور شروع کیا تھا۔ مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے بات کرنےسے انکار کردیا تھا۔

اس تناظرمیں اعلیٰ سطحی مصری ذرائع نے اسرائیلی میڈیا کی ان رپورٹس کو مسترد کردیا تھا۔

ان رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ مصر نے اسرائیل کو غزہ کی سرحد پر واقع " فلاڈیلفیا" کے نام سے مشہور صلاح الدین محور پر قبضہ کرنے دی گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں