اسرائیل نے گولان ہائیٹس سے جنوبی دمشق کو نشانہ بنایا: شامی فوج

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

شامی فوج نے کہا ہے کہ جمعہ کے روز اسرائیل کی طرف سے جنوبی دمشق پر گولان ہائیٹس کی طرف سے داغے گئے میزائلوں میں سے متعدد کو راستے میں روک لیا ہے۔ یہ بات سرکاری خبر رساں ادارے ثناء نے فوجی ذرائع کی طرف سے رپورٹ کی ہے۔

دمشق کے مضافات میں رات گئے دھماکے کی خبریں گردش کرتی رہیں۔ تاہم اسرائیل نے اس دھماکہ پر ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

اسرائیل کئی برسوں سے شام میں حملے کر رہا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ وہ شام میں موجود ایران سے جڑے اہداف کو نشانہ بنا رہا ہے۔

ایران کے شام میں اثرات 2011 سے چلے آرہے ہیں۔ جب شام میں خانہ جنگی شروع ہوئی اور شام میں صدر بشار الاسد کا جنگ میں ساتھ دینے کا فیصلہ کیا۔

7 اکتوبر سے شروع ہونے والی اسرائیل حماس جنگ کے دوران سے اسرائیل نے شام میں اپنے حملوں کو بڑھا دیا ہے۔ تاکہ ایرانی تنصیبات اور فوجیوں کو نشانہ بنا سکے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ حماس سمیت دیگر ایرانی حمایت یافتہ گروپ اس کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔ اس دوران اسرائیل نے شامی فوج اور فضائی دفاع سے متعلق اہداف کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں