تبوک کے پہاڑوں کوبرف کی سفید چادرنے ڈھانپ لیا، درجہ حرارت صفرتک گرگیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کے علاقے تبوک میں جبل اللوز کی چوٹیوں پر پہلی برف باری نے چوٹیوں کو سفید چادر میں ڈھانپ دیا۔

گذشتہ روز ہونے والی برف باری سے علاقے میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا اور درجہ حرارت صفر تک گر گیا۔

دوسری جانب سیاحوں کی بڑی تعداد موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے پہاڑوں کی طرف روانہ ہو گئی ہے۔

سعودی عرب کے فوٹوگرافر فہد المسعودی نے جبال اللوز میں برف باری کے بعد کے مناظر کی عکس بندی کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا ہے۔

’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "گذشتہ روز تبوک کے علاقے میں کئی پہاڑی چوٹیوں پر برف باری ہوئی۔ خاص طور پر جبل اللوزکی پہاڑی چوٹیاں برف سے ڈھک گئیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نیوم سے جبل اللوز کی طرف گیا تو میں برف باری کے بعد بننے والے قدرتی مناظر اور پر لطف ماحول سے بہت متاثر ہوا۔

انہوں نے کہا کہ اس موقعے پرمیں نے پہاڑی چوٹیوں پر برف باری کے مناظر کی عکس بندی کی۔

المسعودی نے مزید کہا ایسے موسموں کو فوٹوگرافروں کے لیے کشش کا سب سے اہم عنصر سمجھا جاتا ہے جو ان لمحات کو یادگار بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔

دوسری جانب سعودی عرب کے محکمہ موسمیات نے ابتدائی وارننگ سسٹم کے ذریعے عسیر، جازان، ریاض، مشرقی گورنری،، حائل، الجوف، تبوک، اور شمالی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیش گوئی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں