فلسطین اسرائیل تنازع

مزید سولہ ہزار مویشیوں کے اسرائیل منتقل ہونے میں رکاوٹ پیدا ہوگئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

آسٹریلوی بندرگاہ پر موجود 16000 مویشیوں کو اسرائیل جانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ چار ہفتے پہلے بحیرہ احمر کے راستے کو ترک کرتے ہوئے ان مویشیوں کو اسرائیل روانہ کیا گیا تھا۔

بائیو سیکورٹی قوانین کے مطابق مویشیوں کو بغیر قرنطینہ ہوئے نیچے نہیں تارا جاسکتا۔ حکام نے ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کیا ہے کہ 14 ہزار بھیڑوں اور 2 ہزار مویشیوں کو 33 دن سفر کے لیے افریقہ کے گرد گھوم کر اسرائیل پہنچنے کے لیے بھیجا جائے یا نہ بھیجا جائے۔

حکام نے مزید بتایا کہ مویشیوں کی صحت اچھی ہے لیکن بعض سیاست دانوں اور جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے کارکنوں نے مویشیوں کی حالت کو ظالمانہ سلوک قرار دیا ہے اور کینبرا سے بھیڑوں کی برآمد پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

آسٹریلیا کی وزارت زراعت نے کہا ہے کہ ابھی برامد کنندہ اسرائیلی فرم باسم کی درخؤاست پر غور کیا جا رہا ہے۔ تاکہ کچھ جانوروں کو اتار لیا جائے اور کچھ جانوروں کو دوبارہ برآمد کیا جائے۔ نیز کہا ہے کہ بائیو سیکورٹی اور جہاز میں موجود جانوروں کی صحت ہماری اولین ترجیح ہے۔

بتایا گیا ہے کہ جہاز نے جانوروں کی سپلائی لے لی تھی اور جہاز میں ایک ڈاکٹر بھی موجود تھا۔ جہاز کی صفائی کا جمعرات کے روز اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں