اقوام متحدہ کے ادارے 'اونروا' کے لئے امارات نے پچاس لاکھ ڈالر مختص کر دیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

متحدہ عرب امارات نے اقوام متحدہ کے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے قائم ادارے 'اونروا ' کے لیے پچاس لاکھ ڈالر کی رقم مختص کی ہے۔ یہ بات امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ کی ہے۔

یہ رقم ' اونروا' کے کوآرڈینیٹر سگرید کاگ کی غزہ میں متاثرہ شہریوں کی بحالی کی کوششوں کے پیش نظر دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ 'اونروا' کے بڑے ڈونر ملکوں امریکہ و دیگر کی طرف سے یو این ایجنسی کے لیے فنڈز معطل کیے جانے کے بعد یہ پہلی رقم ہے جو اس ادارے جو دینے کا متحدہ عرب امارات نے اعلان کیا ہے

' اونروا' کے صرف غزہ میں 13000 کارکن فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے کام کرتے ہیں ۔ ان میں سے 12 پر اسرائیل نے الزام لگایا ہے کہ یہ سات اکتوبر کو اسرائیل کے خلاف حملے میں ملوث تھے

امریکہ ۔برطانیہ۔ اتلی، نیوزی لینڈ، اسٹریا، کینیڈا اور آسٹریلیا نے اس الزام کے ساتھ یو این ایجنسی کے لیے فنڈز روک دیے ییں۔ جبکہ اقوام متحدہ اس الزام کی تحقیقات کر رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں