فلسطین اسرائیل تنازع

شمالی اسرائیل کے باشندوں کی گھروں کو واپسی تک حزب اللہ پر حملے جاری رہیں گے: گیلنٹ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ نے کہا ہےکہ غزہ میں حماس کے ساتھ جنگ بندی بھی ہوئی تب بھی اسرائیل لبنانی حزب اللہ کے خلاف اپنی کارروائیاں بند نہیں کرے گا۔ یہ کارروائیاں اس وقت تک تک جاری رہیں گی جب تک شمالی اسرائیل کے باشندے اپنے گھروں کو نہیں لوٹ جاتے۔

"شمال میں جنگ بندی کا کوئی بھی خیال غلط ہے۔"

گیلنٹ کا یہ بیان ایک ویڈیو کلپ میں سامنے آیا ہے۔ یہ ویڈیو اسرائیل کی شمالی سرحد پر اسرائیلی افواج ٹھکانوں کے دورے کے دوران بنائی گئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ شمال میں جنگ بندی کا کوئی بھی خیال "غلط" ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ "اگر حزب اللہ یہ مانتی ہے کہ جب جنوب میں جنگ بندی ہو گی تو ہم شمال میں جنگ روک دیں گے۔ یہ اس کی بہت بڑی غلط فہمی ہے۔

"ہم حملے جاری رکھیں گے"

اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ "جب تک ہم ایسی صورتحال تک نہیں پہنچ جاتے جہاں سے شمال کے لوگ بہ حفاظت واپس لوٹ سکتے ہیں، ہم حزب اللہ پر حملے جاری رکھیں گے‘‘۔

گیلنٹ نے کہا تھا کہ ان کی افواج لبنان کے ساتھ سرحد پر "بہت جلد کام شروع کر دیں گی" جہاں حزب اللہ کے ساتھ تناؤ بڑھ رہا ہے۔

’ٹائمز آف اسرائیل‘ نے گیلنٹ کے حوالے سے غزہ کی پٹی کی سرحد کے قریب اپنے فوجیوں کو بتایا کہ شمالی اسرائیل میں دیگر فوجی تعینات ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ "وہ بہت جلد کام شروع کر دیں گے۔ اس لیے شمال میں فورسز کو مزید تقویت دی جا رہی ہے۔ آپ کے قریب کی افواج میدان چھوڑ کر شمال کی طرف بڑھیں گی اور آنے والے حالات کی تیاری کریں گی"۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل کی کارروائیوں کے لیے ریزرو فورسز کو بتدریج "تیار" کیا جائے گا اور انہیں مستقبل کی کارروائی کے لیے آرام کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں