غزہ پر اسرائیلی حملوں میں فلسطینی ہلاکتوں کی تعداد 27,365 ہو گئی: وزارتِ صحت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

غزہ کی وزارتِ صحت نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ سات اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کل 27,365 فلسطینی ہلاک اور 66,630 زخمی ہو چکے ہیں۔

وزارت نے مزید کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً 127 فلسطینی ہلاک اور 178 زخمی ہوئے۔

سات اکتوبر کو حماس کے سینکڑوں مزاحمت کار زمینی، فضائی اور سمندری راستے سے اسرائیل میں داخل ہو گئے اور شہریوں کو سڑکوں، ان کے گھروں اور ایک آؤٹ ڈور ریو پارٹی میں ہلاک کر دیا جس کے بعد اسرائیل نے غزہ میں اپنی فوجی مہم کا آغاز کر دیا۔ اسرائیل کہتا ہے کہ اس حملے میں تقریباً 1200 افراد مارے گئے۔

جنگ نے ایک انسانی بحران پیدا کر دیا ہے، غزہ کے وسیع علاقے مسمار اور لاکھوں لوگ بے سہارا ہو گئے ہیں اور خوراک، پانی اور ادویات کی سپلائی تقریباً ختم ہو چکی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں